شہد کی مکھیاں پال کر نہ صرف ذاتی بلکہ قومی آمدنی میں بھی اضافہ کیا جاسکتا ہے، ماہرین زراعت

جمعرات 7 جون 2018 14:18

فیصل آباد۔7 جون(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 جون2018ء) ماہرین زراعت نے کہا ہے کہ مگس بانی ایک مفید مشغلہ اور منافع بخش ذریعہ معاش بھی ہے لہٰذا شہد کی مکھیاں پال کر نہ صرف ذاتی بلکہ قومی آمدنی میں بھی اضافہ کیا جاسکتا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ شہد کی مکھیاں چار اقسام کی ہوتی ہیں جن میں ڈومنا، چھوٹی، پہاڑی اور یورپی مکھی شامل ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ شہد کی مکھیوں کی سب سے کارآمدپیداوار شہد ہے جو مقوی غذا ہونے کے علاوہ بے شمار بیماریوں کیلئے مفید و جراثیم کش بھی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ شہد کے علاوہ یہ مکھیاں خالص موم پیدا کرتی ہیں جو بے شمار مقاصد کیلئے استعمال کیا جاتا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ شہد کی مکھی کا جمع کردہ سریش جراثیم کش ادویات میں استعمال ہوتا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے بتایا کہ شہد کی مکھی کا ڈنگ انسانی جسم میں ریح کے درد اور جوڑوں کی سوجن کا مؤثر ترین علاج ہے اور سب سے بڑھ کر یہ ہمارے پھل دار درختوں ، مختلف فصلوں، سبزیوں،پھلوں میں عمل زیرگی کے ذریعے پیداوار میں اضافہ میں معاون ثابت ہوسکتی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ شہد کی مکھیاں پھل دار درختوں ، پودوں، زرعی فصلوں ، سبزیات ، آرائشی پودوں، بیلوں،خود رو جھاڑیوں سے رس چوس کر شہد بناتی ہیں۔ انہوںنے بتا یا کہ شہد کی مکھیاں پالنے کیلئے ماہرین حشریات سے بھی معاونت حاصل کی جاسکتی ہے۔

متعلقہ عنوان :