کریلے اور موسم گرما کی دیگر سبزیات سے جڑی بوٹیوں کی تلفی کی ہدایت

جمعرات 7 جون 2018 14:18

فیصل آباد۔7 جون(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 جون2018ء) ماہرین زراعت نے کریلے اور موسم گرما کی دیگر سبزیات سبز مر چ ،گھیا توری ، گھیا کدو وغیرہ سے جڑی بوٹیوں کی فوری تلفی کی ہدائت کی ہے۔ایک ملاقات کے دوران انہوں نے سبزیوں کے کاشتکاروں کو ہدائت کی کہ وہ موسم گرما کی سبزیات کی بہتر پیداوار کے حصول کیلئے گوڈی کے ذریعے جڑی بوٹیاں تلف کرنے کیلئے اقدامات کریں ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ آخری گوڈی کے وقت پودوں کے ساتھ مٹی چڑھائی جائے اور موسم گرما کی سبزیات کی صحت مند فصل حاصل کرنے کیلئے 8 سے 10دن کے وقفہ سے آبپاشی کو بھی یقینی بنایا جائے ۔انہوںنے کہا کہ ہفتہ میں 2مرتبہ سبزیوں کی پیسٹ سکائوٹنگ کے بھی انتہائی مفید نتائج حاصل ہو سکتے ہیں۔ماہرین نے کاشتکاروں کے ساتھ ساتھ عوام الناس کو بھی سفارش کی کہ وہ گھریلو پیمانے پر کچن گارڈننگ پروگرام کے تحت زیادہ سے زیادہ سبزیاں اگانے کیلئے اقدامات کریں تاکہ سبزیوں کی تازہ اور صحت مند پیداوار حاصل ہو سکے۔

متعلقہ عنوان :