باغبان اپنے باغات میں کسان دوست کیڑے چھوڑ کرتیلے پر قابو پا سکتے ہیں، ماہرین زراعت

جمعرات 7 جون 2018 14:22

فیصل آباد۔7 جون(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 جون2018ء)ماہرین زراعت نے کہاہے کہ باغبان اپنے باغات میں کسان دوست کیڑے چھوڑ کرتیلے پر قابو پا سکتے ہیں نیز باغات کو صاف ستھرارکھنے کیلئے مناسب انتظامات کر کے بھی کیڑے مکوڑوں پر قابو پانے سمیت فصل کو ہر قسم کے نقصانات سے بچایاجاسکتاہے ۔

(جاری ہے)

انہوںنے بتایاکہ آم کے باغات پر اندھا دھند زہریلی ادویات کے سپرے کی بجائے بائیو لوجیکل کنٹرول کا طریقہ اپنا کر مؤثر نتائج حاصل کئے جا سکتے ہیں۔ انہوںنے کہاکہ باغبان حضرات اس طریقے سے ماحول کو آلودگی سے بھی بچانے میں کامیاب ہو جائیں گے۔ انہوںنے کہاکہ باغبان کسی بھی مسئلہ کی صورت میں فوری طور پر ماہرین زراعت کی خدمات سے استفادہ کرسکتے ہیں ۔