یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز کے اعلیٰ تعلیمی و تحقیقاتی بورڈکا135واں اجلاس‘مختلف کورسز کیلئے مقالہ جات کی منظوری

جمعرات 7 جون 2018 14:22

لاہور۔7 جون(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 جون2018ء) یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز لاہو رکے اعلیٰ تدریسی و تحقیقی بورڈ کا 135واں اجلاس گزشتہ روز وائس چانسلرپروفیسر ڈاکٹر محمود شوکت کی سربراہی میں ہوا جس میں مختلف تعلیمی پروگرامز کیلئے مقالہ جات کی منظوری دی گئی، اجلاس میںجن طلبہ کے تحقیقی مقالہ جات پر رپورٹس کا جائزہ لیا گیا اُن میںڈاکٹر عظمیٰ وسیم ایم فل اناٹومی، ڈاکٹر سحر محمد انور ایم فل بائیو کیمسٹری، ڈاکٹر سیدہ وجیہہ رضوی ایم فل مائیکروبیالوجی، ڈاکٹر وجیہہ خالد ایم فل اورل پیتھالوجی ، ڈاکٹر نعمان عزیز ایم فل فزیالوجی، ڈاکٹر سعدیہ جاوید ایم فل فزیالوجی، ڈاکٹر زوبیا ارم ایم فل فارماکولوجی، ڈاکٹر مونا ملک ایم فل مائیکروبیالوجی، ڈاکٹر شازیہ اشرف ایم فل ماربڈ اناٹومی، ڈاکٹر روزینہ ناصر ایم ایچ پی ای، ڈاکٹر طیبہ اظہر ایم ایچ پی ای ، ڈاکٹر عاصم سیف، ایم ڈی کارڈیالوجی، ڈاکٹر روکیش یادیو ایم ایس کارڈیک سرجری اور ڈاکٹر محمد عبدالله ایم ایس پیڈیاٹرکس سرجری شامل تھے، اجلاس میں مختلف کورسز میں رجسٹریشن کیلئی20 ابتدائی تحقیقاتی خاکہ جات کی بھی منظوری دی گئی۔

متعلقہ عنوان :