رمضان المبارک کاتیسرا جمعہ کل انتہائی عقیدت و احترام سے ادا کیا جائیگا

جمعرات 7 جون 2018 14:22

لاہور۔7 جون(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 جون2018ء) ماہ صیام کے نعمتوں ، رحمتوں ، برکتوں بھرے مہینہ کے آغاز کے بعد تیسرا جمعة المبارک بمطابق23 رمضان المبارک کل انتہائی عقیدت و احترام اور مذہبی جوش و جذبے سے ادا کیا جائیگا ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر تمام مساجد میں نما ز جمعہ کے رو ح پرور اجتماعات منعقد کئے جائیں گے اور علمائے کرام ، مشائخ عظام ، مذہبی سکالر ، آئمہ ، خطباء حضرات رمضان المبارک کی فیوض و برکات ،تیسرے عشرہ کی رحمتوں کے بارے میں فرزندان اسلام کو آگاہ کریں گے جبکہ اس موقع پروطن عزیز کی سلامتی ، استحکام ، اتحاد و بھائی چارے ، اخوت و یگانگت کی فضا کے فروغ کیلئے خصوصی دعائیں بھی مانگی جائیںگی۔

متعلقہ عنوان :