سرگودھا،عید قریب آتے ہی شاپنگ میں بھی تیزی آنے لگی

جمعرات جون 14:22

سرگودھا،عید قریب آتے ہی شاپنگ میں بھی تیزی آنے لگی
سرگودھا۔7 جون(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 07 جون2018ء) سرگودھا سمیت ملک بھر میںعید قریب آتے ہی شاپنگ میں بھی تیزی آنے لگی ہے، خریداروں کی بڑی تعداد رات کے وقت خریداری کو ترجیح دینے لگی جسکی وجہ سے دکانیں رات گئے تک کھلی رہتی ہیں، دکانداروں کا کہنا ہے کہ دن کے اوقات میں گاہک نہ ہونے کے برابر ہوتے ہیں تاہم رات کے اوقات میں رش بڑھنے لگا ہے، مرد و خواتین عید کیلئے اپنی اپنی اشیاء خریدنے میں مصروف ہیں زیادہ تر رش جوتوں‘ کپڑوں‘ چوڑیوں اور جنرل سٹورز پر دیکھنے میں آرہا ہے، لوگوں کی بڑی تعداد عید سے قبل خریداری مکمل کرنے میں لگی ہے، دوسری طرف درزیوں کی جانب سے کپڑے کی سلائی کا کام بند ہونے کی وجہ سے لوگوں کی بڑی تعداد ریڈی میڈ کپڑے خریدنے پر مجبور ہے۔

متعلقہ عنوان :