چیچہ وطنی، محکمہ لائیوسٹاک کے سٹالز میں اشیائے خورونوش با رعایت دستیاب ہیں،ڈاکٹر غلام مصطفی

جمعرات 7 جون 2018 14:22

چیچہ وطنی۔7 جون(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 جون2018ء) ڈائریکٹر لائیو سٹاک ساہیوال ڈویژن ڈاکٹر غلام مصطفی چوہدری نے کہا ہے کہ محکمہ لائیوسٹاک نے رمضان بازاروں میں مختلف اشیاء کے سٹالز لگائے ہیں جہاں بیف ،مٹن ،مرغی کا گوشت اور انڈے بازار سے با رعایت دستیاب ہیں ، یہ بات انہوں نے ماڈل بازار ریلوے روڈ کا دورہ کرتے ہوئے کہی ، انہوں نے کہا کہ ان سٹالز کا مقصد رمضان المبارک میں عوام کو ریلیف مہیا کرنا ہے،انکا مزید کہنا تھا کہ ماہ رمضان کے تمام دنوں میں محکمہ کی زیر نگرانی ان بازاروں میں مناسب نرخوں پر اچھی کوالٹی کا گوشت دستیاب ہو گا ، یہ سٹالز ساہیوال ڈویژن کے تمام اضلاع اور تحصیل کے رمضان بازاروں میں لگائے گئے ہیں۔