پروفیسر حسن عسکری کون ہیں

جمعرات 7 جون 2018 14:22

پروفیسر حسن عسکری کون ہیں
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 جون2018ء) نگران وزیر اعلیٰ پنجاب حسن عسکری ایک نامور پروفیسر اور مستند کالم نگار ہیں۔انہوں نے 1980ء میں یونیورسٹی آف پنسلوانیا سے پی ایچ ڈی کیا، جہاں انہیں فل برائٹ اسکالر شپ دی گئی۔

(جاری ہے)

پروفیسر حسن عسکری پنجاب یونیورسٹی میں پولیٹکل سائنس کے پروفیسر رہ چکے ہیں اور تعلیم اور ریسرچ کے شعبے میں اہم تجربہ رکھتے ہیں۔

انہیں جنوبی ایشیا، خارجہ پالیسی اور سکیورٹی امور پر خصوصی دسترس حاصل ہے۔پروفیسر حسن عسکری نے پاکستان میں جمہوریت اور سیاست پر کئی کتب لکھی ہیں، ان کی اکثر تصانیف کا موضوع سول ملٹری تعلقات رہا ہے۔پروفیسر حسن عسکری اخبارات اور جرائد میں آرٹیکل بھی لکھتے رہے ہیں۔23مارچ 2010ء کو صدر پاکستان نے انہیں ستارہ امتیاز سے بھی نوازا تھا۔