سی پیک منصوبہ کے باعث پاکستان غیرملکی سرمایہ کاروں کے لیے پرکشش ملک ہے ‘راجہ وسیم حسن

گوادراکنامک زون کے پہلے فیز کے تمام رقبہ کی فروخت غیر ملکی سرمایہ کاروں کی دلچسپی کی واضح مثال ہے، سی پیک گیم چینجر منصوبہ، ملک کو معاشی سطح پر مستحکم کرے گا ‘نائب صدر لوہا مارکیٹ شہید گنج

جمعرات 7 جون 2018 14:30

سی پیک منصوبہ کے باعث پاکستان غیرملکی سرمایہ کاروں کے لیے پرکشش ملک ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 جون2018ء) تاجر رہنما وانجمن تاجران لوہا مارکیٹ شہید گنج (لنڈا بازار)لاہورکے نائب صدرراجہ وسیم حسن نے کہا ہے کہ سی پیک گیم چینجر منصوبہ ہے جو ملک کو معاشی سطح پر مستحکم اور ملک کو خوشحالی وترقی کی راہوں پر گامزن کرے گا،سی پیک منصوبہ میں گواد ر اکنامک زون کے پہلے فیز کے تمام رقبہ کی فروخت غیر ملکی سرمایہ کاروں کی دلچسپی کی واضح مثال ہے ملک بھر میں غیر ملکی سرمایہ کاری میں اضافہ سے ملک بھر میں نئی انڈسٹریز کا قیام اور صنعتی ترقی کا خواب شرمندہ تعبیر ہوگا ۔

ان خیالات کا اظہار انہوںنے شہید گنج کے تاجروں کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ راجہ وسیم حسن نے ملک میں سی پیک کے تحت قائم ہونے والے خصوصی اقتصادی زونز میں سرمایہ کاری کیلئے خصوصی پیکیج کے تحت ڈیوٹی و ٹیکسوں میں خصوصی رعایت سمیت دیگر مراعات دینے کے اصولی فیصلہ کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ سی پیک اقتصادی زونز میں سرمایہ کاروں کیلئے خصوصی پیکیج سے غیر ملکی سرمایہ کاری میں اضافہ ہوگا ۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہا کہ سی پیک صنعتی زونز میں صنعتوں کے قیام کے لیے پاکستانی،چینی اور غیر ملکی سرمایہ کاروں کو یکساں خصوصی مراعات کی فراہمی اور نئی صنعتوں کے قیام کے لیے خام مال اور پلانٹس و مشینری و دیگر آلات پر سرمایہ کاروں کو ڈیوٹیوں اور ٹیکسوں سے استثنیٰ اور رعایتی قرضوں سمیت خصوصی مراعات ایسے اقدامات ہیں جن سے غیر ملکی سرمایہ کاروں کے ساتھ ساتھ ملکی سرمایہ کاربھی فائدہ اٹھائیں گے اور ملکی صنعتیں بھی ترقی کرینگی۔

متعلقہ عنوان :