مسئلہ کشمیر بھارت اور پاکستان کے درمیان کشیدگی کی بنیادی وجہ ہے، میر واعظ عمر فاروق

جمعرات 7 جون 2018 14:31

سرینگر۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 جون2018ء) مقبوضہ کشمیرمیںحریت فورم کے چیئرمین میر واعظ عمر فاروق نے کہاہے کہ حل طلب مسئلہ کشمیر بھارت اور پاکستان کے درمیان کشیدگی کی بنیادی وجہ ہے ۔ کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق میرواعظ عمر فاروق نے سرینگر میں درگاہ دستگیر صاحب سرائے بالا میں ایک اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ جب تک تنازعہ کشمیر کے پائیدار حل کیلئے سنجیدہ اقدامات نہیں کئے جاتے کنٹرول لائن کے دونوں اطراف قیمتی جانوں کا زیاں جاری رہے گا ۔

انہوںنے کہاکہ کنٹرول لائن پر جنگ بندی ایک مثبت قدم ہے اور بھارتی حکومت کوسمجھنا چاہیے کہ مسئلہ کشمیر کے حل میںتاخیر سے کسی بھی وقت صورتحال تشویشناک رخ اختیار کرکے جوہری جنگ کا پیش خیمہ ثابت ہو سکتی ہے۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہاکہ دونوںجوہری طاقتوں کے درمیان کشیدگی خطے اور خطے کے عوام کے ہرگز مفاد میں نہیں ہے۔ میر واعظ عمر فاروق نے کہاکہ ایک طرف تو بھارت جنگ بندی اورمذاکرات کا اعلان کر کے رہا ہے جبکہدوسری طرف مقبوضہ علاقے میں روزانہ نہتے کشمیری نوجوانوںکا قتل عام جاری ہے ۔

انہوںنے کپواڑہ کے علاقے ٹنگڈار میں بھارتی فوجیوں کے ہاتھوں شہید ہونیوالے کشمیری نوجوانوں مدثر احمد ااور شیراز کوزبردست خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے انہوںنے کہاکہ کشمیری عوام بھارتی تسلط سے آزادی اور اپنے حق خودارادیت کیلئے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرر ہے ہیں جنہیں ہرگز رائیگاںنہیں جانے دیا جائیگا ۔