مقبوضہ کشمیر، خان سوپوری اور فاروق توحیدی کالے قانون کے تحت کٹھوعہ جیل منتقل

جمعرات جون 14:31

سرینگر۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 07 جون2018ء) مقبوضہ کشمیرمیں کٹھ پتلی انتظامیہ نے حریت رہنمائوں غلام محمد خان سوپوری اور فاروق توحیدی کو کالے قانون پبلک سیفٹی ایکٹ کے تحت جموںکی کٹھوعہ جیل منتقل کردیا ہے ۔ کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق غلام محمد خان سوپوری اور فاروق توحیدی پر گزشتہ سال فروری میں کالا قانون پبلک سیفٹی ایکٹ لاگو کیاگیا تھا جس کے بعد انہیں کٹھوعہ جیل منتقل کردیاگیا ہے ۔

(جاری ہے)

میڈیارپورٹس کے مطابق ہائی کورٹ نے چند ماہ قبل ان رہنمائوںکی کالے قانون کے تحت نظربندی کالعدم قراردیتے ہوئے رہائی کا حکم دیاتھا تاہم کٹھ پتلی انتظامیہ نے انہیں رہا کرنے کی بجائے سوپور پولیس اسٹیشن میں نظربند کر کے ان پر کالا قانون پبلک سیفٹی ایکٹ لاگو کر کے انہیں کٹھوعہ جیل منتقل کردیا۔ غلام محمدخان سوپوری پر مسلسل چوتھی مرتبہ جبکہ فاروق توحیدی پر دوسری مرتبہ کالا قانون پبلک سیفٹی ایکٹ لاگو کیاگیا ۔

متعلقہ عنوان :