فرانس میں زوردار طوفانوں اور بارشوں سے 2 افراد ہلاک

جمعرات 7 جون 2018 14:31

پیرس ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 جون2018ء) فرانس بھر میں گذشتہ چند روز کے دوران زوردار طوفانوں اور بارشوں کے دوران دو افراد ہلاک ہوگئے جبکہ کئی گھروں اور عمارات کو نقصان پہنچاہے ۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹس کے مطابق بارشوں کے باعث سیلابی پانی میں کار ڈوبنے سے ایک 37 سالہ شخص ہلاک ہو گیا جبکہ 80 سالہ خاتوں بھی پانی میں سے گزرتے ہوئے دل کا دورہ پڑنے سے ہلاک ہوگئی۔ دریں اثناء فرانسیسی محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ ملک میں مزید بارشیں ہوں گی ۔ فرانس کی وزارت داخلہ نے کہا ہے کہ گذشتہ 12 دنوں میں آنے والے طوفانوں اور بارشوں کے دوران فرانس بھر میں 7900 مرتبہ ریسکیو سروسز فراہم کی گئی ہیں ۔