عید الفطر کا چاند دیکھنے کے لئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس جمعرات 14 جون کو کراچی میں طلب کر لیا گیا

جمعرات 7 جون 2018 14:31

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 جون2018ء) عید الفطر کا چاند دیکھنے کے لئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس جمعرات 14 جون کو کراچی میں طلب کیا گیا ہے۔ اجلاس کی صدارت رویت ہلال کمیٹی کے چیئرمین مفتی منیب الرحمان کریں گے۔ زونل اور ضلعی کمیٹیوں کے اجلاس اپنے اپنے متعلقہ مقامات پر ہوں گے۔

(جاری ہے)

ملک بھر سے موصول ہونے والی شہادتوں کو مدنظر رکھتے ہوئے شوال 1439ھ کے چاند کی رویت کے حوالے سے اعلان کیا جائے گا۔

اس سلسلے میں ملک بھر سے اطلاعات کے لئے ایک سیل قائم کر دیا گیا ہے جس کے ٹیلیفون نمبر 021-99261412، 021-99261413، حافظ عبدالقدوس ڈپٹی ڈائریکٹر (کیو) 0333-2697051، نور سلام شاہ ڈی جی (آر اینڈ آر) 0333-5453499 جبکہ مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے چیئرمین مفتی منیب الرحمان کو 0300-9285203 اور 0321-2022000 ٹیلیفون نمبروں پر اطلاع دی جا سکے گی۔ مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس محکمہ موسمیات کے ہیڈ کوارٹرز کراچی میں ہوگا۔