مشرقی چین میں غیر ملکی ماہرین کیلئے چوبیس گھنٹے کھلے رہنے والے بک سٹور کا افتتاح

جمعرات 7 جون 2018 14:35

بیجنگ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 07 جون2018ء) مشرقی چین کے صوبہ انہوئی کے دارالحکومت ہیفی میں چوبیس گھنٹے کھلا رہنے والے بک سٹور نے غیر ملکی باصلاحیت افراد کیلئے ملک کا پہلا بک ہائوس کھول دیا ہے ۔

(جاری ہے)

ایسا شہر کو مزید کھولنے کی کوششوں کے طور پر کیا گیا ہے ،یہ بات انہوئی کے غیر ملکی ماہرین کے امور کے محکمہ کے ایک اہلکار فان شائو چنگ نے افتتاحی تقریب کے موقع پر چینی جریدہ چائنہ ڈیلی ویب سائٹ کو بتایا کہ اس بک ہائوس کو ثقافتی تفاوت پر قابو پانے اور معاشرے سے روح شناسائی میں مدد کیلئے غیر ملکی ماہرین کے لیے چینل کے طور پر استعمال کیا جائیگا۔

اس بک ہائو س میں مفت پڑھنے کیلئے انگریزی ،جاپانی،روسی ،فرانسیسی ،یا سپین کی زبان میں 2000سے زیادہ کتابیں دستیاب ہیں ، یہ کتابیں چین میں سیاسیات ،اقتصادیات ،ثقافت اور سفارت کاری جیسے شعبوں کے بارے میں ہیں ۔

متعلقہ عنوان :