چین آئندہ دس برسوں میں اقتصادی شرح نمو 6.5فیصد برقرار رکھے گا، جسٹن ژی فولن

جمعرات جون 14:35

چین آئندہ دس برسوں میں اقتصادی شرح نمو 6.5فیصد برقرار رکھے گا، جسٹن ..
بیجنگ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 07 جون2018ء) عالمی بنک کے سابق اعلیٰ ماہر اقتصادیات جسٹن ژی فو لن نے کہا کہ یہ عین ممکن ہے کہ چین آئندہ دس برسوں کے لیے اقتصادی شرح نمو 6.5فیصد برقرار رکھے گا۔

(جاری ہے)

انہوں نے ان خیالات کا اظہار بیجنگ میں بین الاقوامی بزنس و اکنامکس یونیورسٹی میں منعقدہ فورم سے خطاب کرتے ہوئے کیا ، انہوں نے کہا کہ چین کی اصلاحات ہمیشہ رواں دواں رہیں گی ، اصلاحات اور کھلے پن کے چالیس برسوں میں چین نے اقتصادی ترقی کے خود اپنے راستے پر عمل کیا ہے اور درمیانی اونچی آمدن والا والا ملک بن گیا ہے ۔ان کا کہنا ہے کہ چین کو چاہے وہ اصلاحات کو فروغ دیتا رہے اور وسائل کے تخصیص میں مارکیٹ کو فیصلہ کن کردار ادا کرنے دے ۔

متعلقہ عنوان :