سرگودھا‘نامعلوم چور سابق پولیس اہلکاروں کے ڈیرہ سے لاکھوں روپے مالیت کے مویشی لے گئے

جمعرات 7 جون 2018 14:37

سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 جون2018ء) سرگودھا کے چک 41 شمالی خچر پور میں ٹرک سوارنامعلوم چوروں کی سابق پولیس اہلکاروں کے ڈیرہ سے لاکھوں روپے مالیت کے مویشی چوری کی واردات پر اہل علاقہ نے روڈ بلاک احتجاج کیا۔ جن کو ملزمان کی فوری گرفتاری کا یقین دلا دیا گیا۔

(جاری ہے)

زرائع کر مطابق نامعلوم چور سابق پولیس اہلکار محمد سرور اس کے بھائی محمد یوسف اور نصر کے ڈیرہ پر بندھے ہوئے لاکھوں روپے مالیت کے مویشی چوری کھول کر ٹرک میں لوڈ کرکے فرار ہوگئے ۔

چوری کے واقعہ کے خلاف علاقہ کے سینکڑوں مکینوں نے احتجاج کرتے ہوئے 41 شمالی کے قریب لاہور بائی پاس روڈ بلاک کردیا اور زبردست نعرے بازی کی اورفوری طور پر ملزمان کی گرفتاری اور مویشی برآمد کرنے کا مطالبہ کیا۔ لوگوں کی طرف سے احتجاج کے بعد دونوں اطراف ٹریفک کی لمبی قطاریں لگ گئیں۔تھانہ سیٹلائٹ ٹاؤن پولیس موقع پر پہنچ کر مصروف تفتیش ہے پولیس کا کہنا ہے کہ جلد ہی ملزمان کا سراغ لگا لیا جائیگا-