تھانہ پولیس کھوئیرٹہ کا سماج دشمن عناصر کے خلاف آپریشن

تین کاروائیوں کے دوران دوکلو چرس سمیت پسٹل تیس بور برآمد‘ تین ملزمان گرفتار

جمعرات جون 14:37

کوٹلی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 07 جون2018ء) تھانہ پولیس کھوئیرٹہ کا سماج دشمن عناصر کے خلاف آپریشن تین کاروائیوں کے دوران دوکلو چرس سمیت پسٹل تیس بور برآمد کر کے تین ملزمان کو گرفتار کر کے مقدمات درج تفتیش شروع تفصیلات کے مطابق ایس ایس پی عرفان سلیم کی ہدایت پر ایس ایچ او تھانہ کھوئیرٹہ نے ہمراہ فیصل صدیق ایس آئی،تفتیشی سردار تاصف،ملک آزاد ،ڈی ایف سی راجہ خضر، ابرار مرزا، راجہ دلشاد،معہ نفرہ دوران پڑتال اسلحہ منشیات اندرلہ کٹہڑہ کے مقام پر دوران ناکہ بندی بدنام زمانہ منشیات فروش نوید ولد فاضل سے دوران تلاشی دس سو نوے گرام چرس برآمد جبکہ عاقب ولد محمد حنیف ساکن محلہ کشمیریاں سے چار سو گرام چرس اور عاصم ولد صغیر ساکن مائی طوطی دربار سے پسٹل تیس بور برآمد کر کے ملزمان کے خلاف مقدمات درج کر کے تفتیش شروع کر دی پولیس کی پے در پے منشیات فروشوں کے خلاف کاروائیوں پر سماجی سیاسی حلقوں نے پولیس پر اطمنان کا اظہار -