سینٹرل لندن کے لگژری ہوٹل میں آگ لگ گئی،

تمام افرادکو بحفاظ ت نکا ل لیاگیا فائیو اسٹار ہوٹل میندرین اورینٹل میں ایک ہفتے پہلے لاکھوں پائونڈ کی تعمیر نو کا کام مکمل ہوا تھا،تحقیقات شروع

جمعرات 7 جون 2018 14:38

لندن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 جون2018ء) لندن کے وسطی علاقے نائٹس برج کے بارہ منزلہ لگڑری ہوٹل میں آگ لگ گئی، فائر بریگیڈ کی بیس گاڑیوں نے آگ بجھادی اورتمام افرادکو بحفاظت نکال لیا گیا ، آگ لگنے کا سبب ابھی معلوم نہیں ہوسکامزید تحقیقات کی جارہی ہیں۔

(جاری ہے)

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق لندن کے فائیو اسٹار ہوٹل میندرین اورینٹل میں ایک ہفتے پہلے لاکھوں پائونڈ کی تعمیر نو کا کام مکمل ہوا تھا، یہ عمارت ایک سو پندرہ سال پرانی ہے، ایک سو بیس فائر فائٹرز آگ بجھانے میں مصروف ہیں۔لوگوں کو عمارت سے نکال لیا گیا ہے، آگ لگنے کا سبب ابھی معلوم نہیں ہوسکا۔

متعلقہ عنوان :