قبرستان میں غیر قانونی مداخلت، بے حرمتی، محتسب آزادکشمیر نے حکم امتناعی جاری کردیا

جمعرات 7 جون 2018 14:47

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 07 جون2018ء) پرل ڈویلپمنٹ اتھارٹی راولاکوٹ کا اختیارات سے تجاوز، غیر قانونی کٹائی سے قبروں کی بے حرمتی ، محتسب ، آزاد جموںوکشمیر نے محتسب ایکٹ میں حاصل اختیارات کو بروئے کار لاتے ہوئے پی ڈی اے کو قبرستان اراضی میں مداخلت اور بے حرمتی سے باز رکھنے کے لئے حکم امتناعی جاری کر دیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق شکایت گزار عبدالرحمان ولد سردار کرم خان سکنہ کھڑک نے محتسب آزاد کشمیر ظفر حسین مرزا کے پاس شکایت دائر کرتے ہوئے مؤقف اپنایا کہ اس کی ملکیتی اراضی سے ملحقہ شاملات دیہہ مقبوضہ اہل اسلام درج ہے۔

متذکرہ قبرستان میں اس کے آباؤ اجداد سمیت دیگر قبریں موجود ہیں۔ پرل ڈویلپمنٹ اتھارٹی قبرستان اراضی میں کٹائی کر کے صریحاً بے حرمتی کی مرتکب ہو رہی ہے۔ شکایت گزار نے شکایت قبرستان اراضی میں مداخلت کئے جانے کی استدعا کی۔ محتسب آزاد کشمیر،، ظفر حسین مرزا نے شکایت پر فوری کارروائی کرتے ہوئے غیر قانونی کٹائی پر محتسب ایکٹ کی متعلقہ دفعہ کے تحت حکم امتناعی جار ی کرتے ہوئے تا حکم ثانی صورت موقع کو بحال رکھتے ہوئے مجوزہ مداخلت سے باز رہنے اور معاملہ کی مفصل رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت جاری کی۔

متعلقہ عنوان :