آزاد کشمیر احتساب بیوروکے چیئرمین راجہ محمد اسلم خان کی زیر صدارت شعبہ پراسیکیوشن احتساب بیورو کا اجلاس

شعبہ پراسیکیوشن سے مختلف عدالت ہاء میں زیرکار کیسز کے حوالے سے بریفنگ لی

جمعرات 7 جون 2018 14:47

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 07 جون2018ء) آزاد جموں وکشمیر احتساب بیوروکے چیئرمین راجہ محمد اسلم خان نے شعبہ پراسیکیوشن احتساب بیورو کا اجلاس طلب کرتے ہوئے شعبہ پراسیکیوشن سے مختلف عدالت ہاء میں زیرکار کیسز کے حوالے سے بریفنگ لی ۔ چیئرمین نے ہدایت کی کہ شعبہ پراسیکیوشن مختلف عدالت ہاء میں احتساب بیورو کے زیرکار کیسسز کی موثر پیروی کرتے ہوئے زیرکار کیسز کو جلد ازجلد یکسو کروانے کی کوشش کرے۔

چیئرمین نے چیف پراسیکیوٹر احتساب بیورو سردار امجد اسلم خان کو ہدایت کی کہ وہ تمام ڈپٹی چیف پراسیکیوٹر ز اور سٹینڈنگ کونسلز کے کام کی نگرانی کریں اور تمام اہم نوعیت کے کیسسز میں از خود پیش ہوں اور احتساب بیورو کا موقف بھرپورانداز میں پیش کریں۔

(جاری ہے)

چیئرمین نے شعبہ پراسیکیوشن کے تمام آفیسران کو پابند کیا کہ وہ شعبہ تفتیش کے ساتھ رابطہ میں رہتے ہوئے نامکمل ریفرنسسز کی ترجیحی بنیادوں پر تکمیل کو یقینی بنائیں۔

اس موقع پر چیف پراسیکیوٹر احتساب بیورو سردار امجد اسلم خان نے چیئرمین کو یقین دہانی کروائی کہ شعبہ پراسیکیوشن کی ٹیم کیسسز کی موثر پیروی کے لئے ہمہ وقت کوشاں ہے۔ علاوہ ازیں چیئرمین احتساب بیورو نے شعبہ شکایات/انکوائریز کے آفیسران کے ساتھ بھی میٹنگ کرتے ہوئے ہدایات جاری کیں کہ اندر 3ماہ زیرکار انکوائریز تکمیل کرتے ہوئے شعبہ انوسٹی گیشن میں ارسال کی جائیں تاکہ شعبہ انوسٹی گیشن میں تفاتیش اندر معیاد تکمیل ممکن بنائی جاسکے۔

شعبہ شکایات/انکوائریز کے آفیسران کو ہدایت کی گئی کہ وہ دوران انکوائری ٹھوس شواہد کے حصول کی کوشش کریں تاکہ تفتیش کو مضبوط بنیادوں پر استوار کیا جاسکے۔ چیئرمین نے مزید ہدایت کی کہ سابقہ زیرکار کیسسز کو ترجیحی بنیادوں پر یکسو کیا جائے۔احتساب بیورو میں اپنی خدمات دینے والے ڈپٹی ڈائریکٹر لیگل امجد علی منہاس ڈپٹی ڈائریکٹر لیگل اور ہیڈکلرک راجہ محمد فیاض خان کا عرصہ تعیناتی پورا ہونے پر ان کے اعزاز میں افطار زڈنر کا بھی اہتمام کیا گیا۔

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے چیئرمین احتساب بیورو راجہ محمد اسلم خان ،چیف پراسیکیوٹرسردار امجد اسلم خان اور دیگر آفیسران نے امجد علی منہاس ڈپٹی ڈائریکٹر لیگل اور راجہ محمد فیاض خان ہیڈکلرک کی خدمات کو سراہا اور ان کے لئے نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا۔

متعلقہ عنوان :