مقبوضہ جموںوکشمیر کی مشترکہ مزاحمتی قیادت کاجمعة الوداع کو ’’یوم القدس ‘‘ اور ’’یوم کشمیر‘‘ کے طور پر منانے کا اعلان

جمعرات 7 جون 2018 14:47

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 07 جون2018ء) مقبوضہ جموںوکشمیر کی مشترکہ مزاحمتی قیادت نے جمعة الوداع کو ’’یوم القدس ‘‘ اور ’’یوم کشمیر‘‘ کے طور پر منانے کا اعلان کیا ہے ۔

(جاری ہے)

وزیراعظم آزاد حکومت ریاست جموںوکشمیر راجہ محمد فاروق حیدر خان نے مشترکہ مزاحمتی قیادت کی اپیل پر آزادکشمیر بھر میںبھی جمعة المبارک کو ’’یوم القدس‘‘ اور ’’یوم کشمیر ‘‘ کے طور پر منانے کے احکامات دیئے ہیں ۔ اس موقع پر تمام مساجد میں آئمہ کرام اپنے خطبات میں مقبوضہ جموںوکشمیر اور فلسطین میں مظالم کا ذکرکریں گے اور مقبوضہ جموںوکشمیر اور فلسطین کی آزادی کے لئے دعائیں مانگی جائیں گی ۔

متعلقہ عنوان :