نوجوان قرآن وسنت کے ساتھ اپنے تعلق کو مضبوط کریںتو آزاد خطے میں حقیقی تبدیلی لائی جاسکتی ہے،نوجوانوں نے ہمیشہ انقلاب میں ہراول دستے کا کردار ادا کیاہے‘رمضان المبارک قرآن کا مہینہ ہے،اس ماہ مبارک میں قرآن کا ترجمہ کے ساتھ مطالعہ کیاجائے،نفلی عبادات میں اضافہ کیا جائے تاکہ اللہ پاک راضی ہوں

جماعت اسلامی آزاد جموںوکشمیرکے امیر ڈاکٹر خالد محمود خان کا افطار ڈنرکے شرکاء سے خطاب

جمعرات 7 جون 2018 14:47

سدھنوتی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 07 جون2018ء) جماعت اسلامی آزاد جموںوکشمیرکے امیر ڈاکٹر خالد محمود خان نے کہاہے کہ نوجوان قرآن وسنت کے ساتھ اپنے تعلق کو مضبوط کریںتو آزاد خطے میں حقیقی تبدیلی لائی جاسکتی ہے،نوجوانوں نے ہمیشہ انقلاب میں ہراول دستے کا کردار ادا کیاہے،رمضان المبارک قرآن کا مہینہ ہے،اس ماہ مبارک میں قرآن کا ترجمہ کے ساتھ مطالعہ کیاجائے،نفلی عبادات میں اضافہ کیا جائے تاکہ اللہ راضی ہو،اللہ کی رضااور خوشنودی سے ہی دنیا اور آخرت میں سرخروہوںگے،ان خیالات کااظہارانھوں نے جماعت اسلامی ضلع سدھنوتی کے زیرا ہتمام افطار ڈنرکے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کیا،اس موقع پر مرکزی نائب امیر ارشد ندیم ایڈووکیٹ،امیر ضلع قیصر نعیم اور دیگر قائدین نے خطاب کیا،تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹرخالد محمود نے کہاکہ جماعت اسلامی ویثرن 2030لے کر میدان میںںنکلی ہے،آزاد خطے کواسلامی فلاحی ریاست بنائیں گے جوہمارا اسلاف کاخواب تھا،جن مقاصد کے لیے ہمارے اسلاف نے قربانیاں پیش کیں تھیں،جماعت اسلامی اسی مشن کی تکمیل کی جدوجہد کررہی ہے،انھوں نے کہاکہ آزاد خطے کو باوقار اور بااختیار بنانے کے لیے جو آئینی اصلاحات ہوئی ہیں وہ خوش آئندہیں اس میں جماعت اسلامی کا کردار نمایاں ہے ،انھوں نے کہاکہ جو کمی کوتاہی باقی ہے وہ بھی دور ہونی چاہیے تاکہ آزاد کشمیرکاقومی تشخص بحال ہو اور یہ آزادی کا حقیقی بیس کیمپ بن سکے،ان آئینی آصلاحات سے تحریک آزادی کو بھی تقویت ملے گی،جماعت اسلامی بھرپور تائید اور حمایت کرتی ہے،انھوں نے کہاکہ جماعت اسلامی ہی اس خطے کا مستقبل ہے۔