Live Updates

سینیٹ میں ووٹ بیچنے کا الزام ،

رہنما پی ٹی آئی فوزیہ بی بی کا عمران خان کے خلاف ہتک عزت کا دعوی عمران خان الزام واپس لے کر معافی مانگیں یا 50 کروڑ روپے ہرجانہ ادا کریں، درخواست گزار کا موقف

جمعرات 7 جون 2018 15:20

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 07 جون2018ء) پاکستان تحریک انصاف کی سابق ایم پی اے فوزیہ بی بی نے عمران خان کے خلاف ہتک عزت کا دعوی دائر کر تے ہوئے کہا ہے کہ عمران خان الزام واپس لے کر معافی مانگیں یا 50 کروڑ روپے ہرجانہ ادا کریں۔ تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی کی سابق ایم پی اے فوزیہ بی بی نے چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کے خلاف ہتکِ عزت کا دعوی دائر کردیا ہے۔

(جاری ہے)

فوزیہ بی بی نے اپنی درخواست میں موقف اختیار کیا ہے کہ عمران خان نے مجھ پر سینیٹ میں ووٹ بیچنے کا الزام لگایا، مجھ پر بغیر ثبوت کے الزام لگا کر میرا سیاسی کیریئر خراب کرنے کی کوشش کی گئی۔ جب مجھے اپنی جماعت سے انصاف نہیں ملاتو میں نے عدالت سے رجوع کیا اب عمران خان مجھے پر لگائے گئے الزامات کی تردید کرکے معافی مانگیں یا 50 کروڑ روپے ہرجانہ ادا کریں۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات