صدر ن لیگ محمد شہبازشریف کی اچانک طبیعت ناسازہوگئی

شہبازشریف تاحال پارلیمانی بورڈ کے اجلاس میں بھی نہیں پہنچ سکے،شہبازشریف اپنی رہائشگاہ ماڈل ٹاؤن میں ہی مقیم ہیں۔میڈیا رپورٹس

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ جمعرات 7 جون 2018 15:00

صدر ن لیگ محمد شہبازشریف کی اچانک طبیعت ناسازہوگئی
لاہور(اُردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔07 جون 2018ء) : مسلم لیگ ن کے صدر محمد شہبازشریف کی طبیعت ناساز ہوگئی، شہبازشریف تاحال پارلیمانی بورڈ کے اجلاس میں بھی نہیں پہنچ سکے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق ن لیگ کے صدر شہبازشریف کی اچانک طبیعت ناساز ہوگئی ہے۔شہبازشریف اپنی رہائشگاہ ماڈل ٹاؤن میں ہی مقیم ہیں۔شہبازشریف نے آج مسلم لیگ ن کے پارلیمانی بورڈ کے اجلاس کی صدارت کرنا تھی۔

تاہم شہبازشریف طبیعت ناسازی کے باعث اجلاس میں بھی شرکت نہ کرسکے۔ اجلاس میں آئندہ عام انتخابات ، پارٹی منشور اور ن لیگ کے امیدواروں کو ٹکٹ دینے سے متعلق مشاورت کی جانی تھی۔اجلاس ن لیگ کے قائد نوازشریف ، راجا ظفرالحق ،مریم نواز، خواجہ سعد رفیق سمیت دیگر رہنماؤں نے شرکت کی۔ واضح رہے مسلم لیگ ن کے صدرشہبازشریف کینسرکے مرض میں مبتلا ہیں۔

(جاری ہے)

جس کے باعث وہ لندن میں اپنے ڈاکٹرزسے طبی معائنے کیلئے بھی جاتے ہیں۔بتایا گیا ہے کہ شہبازشریف کو وزارت اعلیٰ پنجاب سے فارغ ہونے کے بعدپارٹی امور کی نگرانی اوسیاسی جوڑ توڑ اور بھاگ دوڑ کے باعث شدید ذہنی تناؤ کا سامنا ہے۔کام کی زیادتی سے انہیں تھکاوٹ اور طبیعت ناساز ہوگئی ہے۔تاہم ڈاکٹر نے ان کا طبی معائنہ کرنے کے بعد انہیں آرام کا مشورہ دیا ہے۔

دوسری جانب مسلم لیگ نے عام انتخابات 2018ء کی بھرپور انداز میں تیاریاں شروع کردی ہیں۔ ن لیگ کے قائد نوازشریف اورپارٹی صدر شہبازشریف،پارٹی رہنماء مریم نواز ایک طرف پارٹی کو منظم اور فعال بنانے اور آئندہ عام انتخابات کیلئے بہتر امیدواروں کے چناء میں مصروف ہیں جبکہ دوسری طرف پارٹی قیادت عوام تک اپنا انتخابی بیانیہ پہنچانے کیلئے بھی کوشاں ہے۔اسی طرح ن لیگ کے قائد نوازشریف نیب کورٹ میں پاناماکیس میں دائر ریفرنسزکی مد میں پیشیاں بھی بھگت رہے ۔نیب نے اب سابق وزیراعظم نوازشریف ،اور شاہد خاقان عباسی کیخلاف ایل این جی کا من پسند افراد کو ٹھیکہ دینے کے سلسلے میں ایک اور انکوائری کی منظوری دے دی ہے۔