جوڑ میلہ کی تقریبات میں شرکت کیلئے بھارت سے سکھ یاتری کل خصوصی ٹرین کے ذریعے لاہور پہنچیں گے

یاتری واہگہ بارڈر سے گورد وارپنجہ صاحب حسن ابدال روانہ ہونگے ،10جون کوگورودوارہ جنم استھان ننکانہ صاحب میں جائینگے

جمعرات 7 جون 2018 15:26

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 جون2018ء) سکھ مذہب کے گورو ارجن دیو جی کے شہیدی دن ( جوڑ میلہ )کی تقریبات میں شرکت کے لیے بھارت سے تقریباً 2سو سے زائد سکھ یاتری بذریعہ خصوصی ٹرین کل (جمعہ )صبح 10بجے لاہور پہنچیں گے ۔ واہگہ ریلوے سٹیشن پر متروکہ وقف املاک بورڈ کے سیکرٹری طارق خان وزیر ،پاکستان سکھ گورو دوارہ پر بندھک کمیٹی کے پردھان سردار تارا سنگھ ، ،ڈپٹی سیکرٹری عمران گوندل سابق پردھان سردار بشن سنگھ دیگر سکھ رہنما انکا استقبال کریں گے۔

(جاری ہے)

سیکرٹری بورڈمحمد طارق کا کہنا ہے کہ مہمان نواز ی کے لیے سیکورٹی،ٹرانسپورٹ سمیت تمام انتظامات مکمل ہیں ۔ یاتری واہگہ بارڈر سے سپیشل ٹرین کے ذریعے گورد وارپنجہ صاحب حسن ابدال روانہ ہوں گے جہاں 9جون تک قیام کریں گے جبکہ 10جون کوسپیشل ٹرین کے ذریعے گورودوارہ جنم استھان ننکانہ صاحب میں جائیں گے اور وہیں پر قیام کریںگے ۔12جون کو گورد وارہ سچا سودا فاروق آبا د کا دورہ کرکے واپس ننکانہ صاحب پہنچیں گے،13جون کو بذریعہ سپیشل ٹرین گورد وارہ ڈیرہ صاحب لاہور پہنچیں گے جہاںپر 16جون کوصبح 8بجے مرکزی تقریب گورد وارہ ڈیرہ صاحب لاہور میں ادا کی جائے گی ۔سکھ یاتری اپنی یاترا مکمل کر کے 17جون کو واہگہ ریلوے سٹیشن سے ہمسایہ ملک واپس چلے جائیں گے ۔