چیف سیکرٹری نے چار ماہ کے اخراجات کی مد میں بجٹ تیاری کے احکامات جاری

یوٹیلٹی بلز ، تنخواہوں اور پنشن کی مد میں اخراجات کے تناظر میں بجٹ کی تیاری کی جائیگی

جمعرات 7 جون 2018 15:26

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 جون2018ء) چیف سیکرٹری پنجاب کیپٹن (ر) زاہد سعید نے چار ماہ کے اخراجات کی مد میں بجٹ تیاری کے احکامات جاری کردئیے ۔

(جاری ہے)

چیف سیکرٹری کی جانب سے وزارت خزانہ کو جاری احکامات میں کہا گیاہے کہ یکم جولائی سے یوٹیلٹی بلز ، تنخواہوں اور پنشن کی مد میں اخراجات کے تناظر میں بجٹ کی تیاری کی جائے تاکہ اس کہ نگران حکومت سے منظوری لی جاسکے ۔ آئندہ عام انتخابات کے بعد نئی آنے والی حکومت ترقیاتی اخراجات سمیت دیگر مدوں میں بجٹ منظوری کیلئے اسمبلی میں پیش کرے گی ۔ واضح رہے کہ مسلم لیگ(ن) کی حکومت نے آئندہ مالی سال کا بجٹ پیش کرنے کی بجائے اسمبلی سے صرف ضمنی بجٹ کی منظوری لی تھی۔