کراچی، کورنگی کے علاقے الیاس گوٹھ میں میں شہید ہو نے رینجرز حوالدار محمد الیاس کی نماز جنازہ اد ا کی گئی

نمازجنازہ میں نماز جنازہ میں کور کمانڈر کراچی ، سیکرٹری داخلہ سندھ،ڈی جی رینجرزسندھ ،آئی جی سندھ ، ایڈیشنل آئی جی، رینجرز اورپولیس کے اعلی افسران کی شرکت

جمعرات 7 جون 2018 15:26

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 جون2018ء) کورنگی کے علاقے الیاس گوٹھ میں ٹارگٹ کلر شفیق کالا اور اس کے ساتھیوں سے فائر نگ کے تبادلے میں شہید ہو نے پاکستان رینجرزسندھ کے حوالدار محمد الیاس کی نماز جنازہ جمعرات کو سیکٹر ہیڈ کوارٹر بھٹائی رینجرز میں اد ا کی گئی ۔

(جاری ہے)

نماز جنازہ میں کور کمانڈر کراچی لیفٹیننٹ جنرل شاہد بیگ مرزا ، سیکرٹری داخلہ سندھ قاضی شاہد پرویز،ڈی جی رینجرزسندھ میجر جنرل محمد سعید،آئی جی پولیس اے ڈی خواجہ ، ایڈیشنل آئی جی پولیس کراچی مشتاق مہر، رینجرز اورپولیس کے اعلی افسران نے شرکت کی۔

اس موقع پر شہید کے بلند درجات کے لیے دعا کی گئی اورشہید حوالدار محمد الیاس کی میت کو تدفین کے لیے آبائی علاقے خوشاب روانہ کر دیا گیا۔ بعد ازاں ڈی جی رینجرزسندھ نے سی ایم ایچ ملیر کا دورہ کیا جہاں انہوں نی6 گزشتہ شب کورنگی آپریشن میں زخمی ہونے والے رینجرز اہلکاروں کی عیادت کی۔اس موقع پر ڈی جی رینجرز نے زخمی اہلکاروں کے حوصلے کو سرا ہا ۔