رسول بخش پلیجو کے انتقال پر بلاول بھٹو، مراد علی شاہ،، نگراں وزیراعلیٰ سندھ،سید شاہ محمدشاہ ،نثارکھوڑو اورمیاں رضاربانی سمیت کئی اہم رہنمائوں کا اظہار افسوس

جمعرات 7 جون 2018 15:26

رسول بخش پلیجو کے انتقال پر بلاول بھٹو، مراد علی شاہ،، نگراں وزیراعلیٰ ..
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 جون2018ء) ممتاز دانشور اور قوم پرست سیاستدان رسول بخش پلیجو کے انتقال پر چیئرمین پیپلز پارٹی ، سابق وزیراعلی سندھ، نگراں وزیراعلیٰ سندھ، مسلم لیگ (ن) سندھ کے صدر ، پیپلزپارٹی سندھ کے صدر اور سابق چیئرمین سینٹ میاں رضاربانی سمیت کئی اہم رہنمائوں نے تعزیت کا اظہار کیا ہے اور مرحوم کی مغفرت کی دعا کی ہے۔

تفصیلات کے مطابق چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹوزرداری نے عوامی تحریک کے بانی اور ممتاز دانشوررسول بخش پلیجو کے انتقال پر گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ سندھ آج اہم مورخ سے محروم ہوگیا ہے، اس موقع پر بلاول بھٹو نے مرحوم کے لئے دعائے مغفرت بھی کی۔سابق وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ کی جانب سے سیاستدان رسول بخش پلیجو کے انتقال پر گہرے دکھ کا اظہارکیا گیا ہے، اپنے تعزیتی بیان میں مراد علی شاہ نے کہا کہ رسول بخش پلیجو نہ صرف سندھ اور انسانیت سے محبت کرنے والی شخصیت تھے بلکہ وہ ایک ایک منجھے ہوئے سیاستدان اور ادیب تھے۔

(جاری ہے)

نگران وزیراعلی سندھ فضل الرحمان نے بھی سینئر سیاستدان رسول بخش پلیجو کے انتقال پر گہرے دکھ کا اظہار کیا،اور مرحوم کے ایصال ثواب کے لیے دعا مغفرت کی۔پاکستان مسلم لیگ(ن) سندھ کے صدر سیدشاہ محمدشاہ نے رسول بخش پلیجو کے انتقال پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ رسول بخش پلیجو کی وفات سے ملک ایک ترقی پسند، وطن دوست اور جمہوریت نوازسیاستدان سے محروم ہوگیاہے ۔

انہوں نے کہاکہ تاریخ میں ایسا سیاستدان کم ہی ملتاہے۔شاہ محمدشاہ نے کہاکہ رسول بخش پلیجو سی50سال سے تعلق تھا ، جیل میں ساتھ رہتے ہوئے ہوئے انہیں انہیں پرکھنے کا موقع ملا وہ ادیب دانشور ، محقق اور نقاد تھے ۔دعاہے کہ اللہ تعالیٰ ان کی مغفرت فرمائیں ۔ میں ان کے اہل خانہ اور سندھ کے عوام میں برابرکا شرک ہوں۔ ۔پیپلزپارٹی سندھ کے صدر نثاراحمدکھوڑونے عوامی تحریک کے سربراہ رسول بخش پلیجو کے انتقال پر دکھ اور افسوس کا اظہارکرتے ہوئے کہاہے کہ مرحوم رسول بخش پلیجو سندھ دشمن منصوبے کالاباغ ڈیم کے خلاف تحریک کے ساتھی تھے۔

رسول بخش پلیجو اور دیگر کے ساتھ تحریک چلا کر ایک آمر کو کالاباغ ڈیم نہیں بنانے دیا۔مرحوم کی سندھ کے لئے بڑی خدمات تھی۔سندھ ایک منجھے ہوئے مدبر رہنما سے محروم ہوگیا ہے۔نثارکھوڑونے کہاکہ رسول بخش پلیجو کی سندھ کے ایشوز پر جدوجہد کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔مرحوم کے ورثا کے دکھ میں برابر کے شریک ہیں۔سابق چیئرمین سینٹ سینیٹر میاں رضا ربانی نے بزرگ سیاسی رہنما رسول بخش پلیجو کے انتقال پر گہرے دکھ کا اظہار کیا ہے اور کہاہے کہ سندھ ایک عظیم نظریاتی سیاستدان سے محروم ہوگیا ہے۔ مرحوم صوبائی خودمختاری کے زبردست حامی اور علمبردار تھے ان کی زندگی بھر قابل رشک سیاسی جدوجہد رہی ہے۔