پاک قطر فیملی تکافل نے 2017ء میں 28فیصد سرپلس تقسیم کیا!

جمعرات 7 جون 2018 15:32

پاک قطر فیملی تکافل نے 2017ء میں 28فیصد سرپلس تقسیم کیا!
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 جون2018ء) پاکستان کی پہلی اور سب سے بڑی تکافل کمپنی پاک قطر فیملی تکافل نے سال 2017ء میں اپنے انفرادی فیملی تکافل شرکاء میں 28فیصد سرپلس تقسیم کیا۔ اس سرپلس کی تقسیم کے اعلان کے بعدپاک قطر فیملی تکافل کمپنی اپنے 10سالہ آپریشنز میں پاکستان کی پہلی تکافل کمپنی ہے جس نے اپنے انفرادی فیملی تکافل شرکاء میں تقسیم شدہ سرپلس دینے کا اعلان کیا ہے۔

سرپلس کا حساب کرنے کیلئے انفرادی شرح کا طریقہ اپنایاگیا ہے اور شرکاء کے درمیان مقررہ طریقہ ء کار انفرادی فیملی تکافل شریک فنڈ کے ذریعے ہر شریک کو تقسیم کیا جائے گا۔حالیہ سرپلس کی تقسیم سال 2018ء مستقل طورپر پول چھوڑ کر جانے والے ، جن کا انتقال ہوگیا ہو یا ممبرشپ کے میچورٹی پوری ہو نے والے ممبران کے درمیان ہوگی۔

(جاری ہے)

پاک قطر فیملی تکافل پاکستان کی واحد تکافل کمپنی ہے جس نے اپنے دس سالہ آپریشنزمیں انفرادی فیملی تکافل شرکاء کو ہرسال باقاعدگی سے سرپلس دیاہے۔

یہاں یہ بات قابلِ غور ہے کہ پاک قطر فیملی تکافل نے 2008ء میں 10فیصدسرپلس دینے کا اعلان کیا تھا جو بڑھتے بڑھتے 2017ء میں 28 فیصد تک پہنچ چکا ہے۔ پاک قطر فیملی تکافل پاکستان کی پہلی اور سب سے بڑی تکافل کمپنی ہے۔ پاک قطر فیملی تکافل کا مفتی محمد تقی عثمانی کی سربراہی میں ایک آزاد شریعہ ایڈوائرزری بورڈ ہے۔یہ بورڈ شریعہ کمپلائنس کیلئے تمام پراڈکٹس اور آپریشنز کی تصدیق کرتاہے۔

کمپنی کے شیئرہولڈرز میں قطر کے نمایاں مالیاتی ادارے شامل ہیں جن میں قطر اسلامک انشورنس کمپنی، قطر انٹرنیشنل اسلامک بینک اور مصرف الرّیان شامل ہیں۔ کمپنی کا پیڈ اپ کیپیٹل انڈسٹری میں سب سے زیادہ 13بلین روپے ہے۔پاک قطر فیملی تکافل کمپنی کا ملک کے 58شہروں میں 70سے زائد برانچزکے ساتھ پاکستان کا سب سے بڑا تکافل برانچ نیٹ ورک ہے۔ یہ برانچیں ملک بھر میں 7لاکھ سے زائد انفرادی ممبران کوتکافل خدمات فراہم کررہی ہیں۔ اس کے علاوہ پاک قطر تکافل گروپ پاکستان میں 11ہزار سے زائد کارپوریٹ ممبران کو تکافل پراڈکٹس فراہم کررہا ہے۔

متعلقہ عنوان :