پاکستان یوگا اسپورٹس فیڈریشن کا روز ماریہ گل اور محمد عرفان کو مبارکباد

عیدالفطر کے بعد پاکستان یوگا اسپورٹس فیڈریشن اور قومی کھلاڑیوں کے اعزاز میںتقریب کا انعقاد کیاجائے گا، خالدبلوچ

جمعرات 7 جون 2018 15:32

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 جون2018ء) پاکستان یوگا اسپورٹس فیڈریشن کے سرپرست اعلیٰ خالد بلوچ نے پاکستان یوگا اسپورٹس فیڈریشن اورنیپال میں منعقد ہونے والی دوسری ساوتھ ایشین یوگا اسپورٹس چیمپئن شپ میں سونے کا تمغہ جیتنے والی کھلاڑی روز ماریہ گل اور چاندی کا تمغہ جیتنے والے کھلاڑی محمد عرفان کو مبارک باد دیتے ہوئے کہا ہے کہ جس طرح کامیاب کھلاڑیوں نے پاکستان کا نام روشن کیا ہے مجھے پاکستان یوگا اسپورٹس فیڈریشن کی سرپرستی کرتے ہوئے فخر محسوس ہورہا ہے اور میرا سر فخر سے بلند ہو گیا ہے ، خالد بلوچ نے کہا کے جس طرح ہم نے اپنی مدد آپ قومی ٹیم کو نیپال چیمپئن شپ میں شرکت کے لیے بھیجا میں ہمیشہ اسی طرح پاکستان یوگا اسپورٹس فیڈریشن کو سپورٹ کرتا رہوں گااور حکومت پاکستان سے بھی اپیل کرتا ہوں کے وہ قومی کھلاڑیوں کی سرپرستی کر ئے تاکہ قومی کھلاڑی اپنے ملک کا نام روشن کر سکیں انھوں نے پاکستان یوگا اسپورٹس فیڈریشن کے سیکریٹری خالد بروہی کو یقین دلایا کے عیدالفطر کے بعد پاکستان یوگا اسپورٹس فیڈریشن اور قومی کھلاڑیوں کے اعزاز میں ایک پروقار تقریب کا اہتمام کیا جائے گا جس میں کامیاب قومی کھلاڑیوں کو نقد کیش انعامات سے نوازا جائے گا پاکستان یوگا اسپورٹس فیڈریشن کے سیکریٹری خالد بروہی نے یوگا فیڈریشن کے سرپرست اعلیٰ خالد بلوچ کی کاوشوں پر ان کا شکریہ ادا کیا اور امید ظاہر کی کے وہ اسی طرح ہماری سرپرستی کرتے رہیں گے اس موقع پر اعجاز احمد، محمد اجمل، نفیس احمد، وسیم عباس اور پاکستان یوگا اسپورٹس فیڈریشن کے دیگر عہدیداران بھی موجود تھے۔

متعلقہ عنوان :