سکھر بیراج سے لاشیں ملنے کا سلسلہ جاری ہے،

گزشتہ10 روز سے اب تک 7 لاشیں مل چکی ہیں پولیس کی لاشیں ہندوئوں کی قرار دیکر معاملہ رفع دفع کرنے کی کوشش ، ہندو برادری کے مکھیا نے پولیس کا دعویٰ مستردکردیا

جمعرات 7 جون 2018 15:32

سکھر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 جون2018ء) سکھر بیراج سے لاشیں ملنے کا سلسلہ گزشتہ10 روز سے جاری ہے، اب تک 7 لاشیں مل چکی ہیں، پولیس نے لاشیں ہندوئوں کی قرار دیکر معاملہ رفع دفع کرنے کی کوشش کی، جسے ہندو برادری کے مکھیا نے جھٹلادیاہے۔ملنے والی لاشوں میں سے ایک لاش کی شناخت ہوگئی ہے جس کاتعلق مسلمان گھرانے سے بتایاجاہے، باقی لاشوں کی شناخت نہ ہوسکی ہے۔

(جاری ہے)

سکھر بیراج سے 10 روز میں 7 لاشیں مل چکی ہیں، شہر میں تو خوف و ہراس پھیلا ہے تاہم پولیس تفتیش کے بجائے جان چھڑانے میں لگی ہوئی ہے، لاشوں کو ہندوئوں کی قرار دے کر معاملہ دبانے کی کوشش کی جارہی ہے۔اس ضمن میں ایک سینئر پولیس افسر نے بتایا ہندو برادری مذہبی رسوم کے طور پر اپنی لاشوں کو دریا برد کرتی ہے، لاشیں سکھر بیراج کے دروازوں پر آکر رک جاتی ہیں، یہی وجہ ہے کہ یہاں سے لاشیں ملنے کا سلسلہ جاری ہے۔دوسری جانب ہندو برادری کے مکھیا نے پولیس کا دعویٰ مسترد کردیا ہے۔ریسکیو اہلکاروں کے مطابق پولیس لاشوں کو لاوارث قرار دے کر پلٹ کر پوچھتی بھی نہیں ہے۔پوسٹ مارٹم اور فارنزک بنیادوں پر تفتیش سے ہی پتہ چلے گا کہ لاشیں کس کی ہیں اور موت کیسے واقع ہوئی ہے۔

متعلقہ عنوان :