تھرکی اقلیتی برادری سے تعلق رکھنے والی سنیتا پرمار الیکشن لڑنے کے لئے میدان میں آگئیں

جمعرات 7 جون 2018 15:32

تھرپارکر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 جون2018ء) تھرکی اقلیتی برادری سے تعلق رکھنے والی سنیتا پرمار الیکشن لڑنے کے لئے میدان میں آگئی ہیں۔

(جاری ہے)

سنیتا پرمار مینگھواڑ عام انتخابات میں تھری خواتین کے مسائل کے حل لیے پی ایس 56اسلام کوٹ سے الیکشن میں آزاد حثیت سے حصہ لیں گی ۔سنیتا تھرپارکر سندھ میں فیوڈل نظام کو للکارنے والی پہلی خاتون بن گئی ہیں جو الیکشن لڑنے کا عزم رکھتی ہیں۔اقلیتی برادری کی سنیتا کا خواب اپنے علاقے میں میٹرنٹی ہوم بنانا ہے۔خواتین میں ووٹ کی اہمیت اجاگر کرنے کے لیے سنیتا نے انتخابہ مہم کا آغازکردیا ہے۔