ماڈیسن کیز، سلونی سٹیفنز، سیمونا ہالپ اور گربین مگروزا فرنچ اوپن ٹینس ویمنز سنگلز سیمی فائنل میں پہنچ گئیں

جمعرات جون 15:32

پیرس۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 07 جون2018ء) امریکا کی ماڈیسن کیز، امریکا کی ہی سلونی سٹیفنز، عالمی نمبر ایک سیمونا ہالپ اور گربین مگروزا فتوحات برقرار رکھتے ہوئے سال کے دوسرے گرینڈسلام ٹینس ٹورنامنٹ فرنچ اوپن ویمنز سنگلز سیمی فائنلز میں پہنچ گئیں، ماریا شرا پووا اور اینجلیق کربر شکستوں کے بعد ایونٹ سے باہر ہو گئیں۔

(جاری ہے)

کھیلے گئے ویمنز سنگلز ایونٹ کے کوارٹر فائنلز میں امریکا کی ماڈیسن کیز نے قزاکستان کی یولیا پٹنسیوا کو 7-6(7-5) اور 6-4 سے ہرا کر میگا ایونٹ کے ٹاپ فور کے لئے کوالیفائی کر لیا۔

امریکا کی ہی سلونی سٹیفنز نے روس کی ڈاریا کاساٹنکا کو سٹریٹ سیٹس میں 6-3 اور 6-1 سے ہرا کر میگا ایونٹ کے سیمی فائنل کے لئے کوالیفائی کرلیا۔ سٹار رومانوی کھلاڑی سیمونا ہالپ نے عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے حریف جرمن کھلاڑی اینجلیق کربر کو اور سپینش کھلاڑی گربین مگروزا نے شاندار کھیل پیش کرتے ہوئے روس کی گولڈن گرل ماریا شرا پووا کو شکست دے کر ایونٹ سے باہر کر دیا۔

متعلقہ عنوان :