نیٹو رکن ممالک دفاعی صلاحیتوں کو زیادہ بہتر بنائیں ،ژینس اشٹولٹن برگ

ایسا منصوبہ تشکیل دیا جائے جس کے تحت عسکری خطرے سے فوری نپٹا جا سکے،یوکرائن بحران کے تناظر میں یورپ کو روس سے خطرات لاحق ہیں،سربراہ نیٹو اتحاد

جمعرات 7 جون 2018 15:35

برسلز(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 07 جون2018ء) مغربی دفاعی اتحاد نیٹو کے سربراہ ژینس اشٹولٹن برگ نے کہا ہے کہ نیٹو رکن ممالک دفاعی صلاحیتوں کو زیادہ بہتر بنائیں گے،ایسا مشترکہ منصوبہ تشکیل دیا جائے جس کے تحت عسکری خطرے کے جواب میں فوری کارروائی ممکن ہو سکے گی،یوکرائن بحران کے تناظر میں یورپ کو روس سے خطرات لاحق ہیں۔

(جاری ہے)

غیر ملکی میڈیا کے مطابق مغربی دفاعی اتحاد نیٹو کے سربراہ ژینس اشٹولٹن برگ نے کہا ہے کہ اس عسکری اتحاد کے رکن ممالک نئے خطرات سے نمٹنے کی خاطر ایک نئے دفاعی منصوبے کو جلد ہی حتمی شکل دے دیں گے۔

برسلز میں انہوں نے کہا کہ نیٹو ممالک کے وزرائے خارجہ اسی ہفتے ایک ایسے مشترکہ منصوبے پر متفق ہو سکتے ہیں، جس کے تحت کسی عسکری خطرے کے جواب میں فوری کارروائی ممکن ہو سکے گی۔ اشٹولٹن برگ کے مطابق غیر متوقع دنیا میں بہترین دفاعی تیاری ناگزیر ہے۔ یوکرائن بحران کے تناظر میں یورپ کو روس سے خطرات لاحق ہیں۔