بھارتی بربریت عیاں ، گذشتہ 3ہفتوں میں 36 معصوم کشمیری جاں بحق، 10 بھارتی فوجی ہلاک

گذشتہ 16روز میں 40افراد زخمی، 40 ہینڈ گرنیڈ استعمال کئے جانے کی اطلاعات ہیں، رپورٹ اکنامک ٹائمز

جمعرات 7 جون 2018 15:36

سری نگر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 07 جون2018ء) دی اکنامک ٹائمز نے بھارتی فوج کی بربریت اور ظلم ستم کا کچا چٹھہ کھول کر سامنے رکھ دیا، گذشتہ 3ہفتوں کے دوران 36 کشمیری جاں بحق ہوئے جب کہ 10فوجیوں کے ہلاک ہونے کی اظلاعات ہیں۔

(جاری ہے)

گذشتہ 16روز میں 40افراد کے زخمی اور 40ہی ہینڈ گرنیڈ استعمال کئے جانے کی اطلاعات ہیں۔بین الاقوامی میڈیا کے مطابق دی اکنامنک ٹائمز اخبار نے اپنی رپورٹ میں شائع کیا ہے کہ مقبوضہ کمشیر میں ہونے والی جھڑپوں میں تین ہفتوں کے دوران 36 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔دی اکنامنک ٹائمز اخبار کی اطلاع کے مطابق علاقے میں 40 ہینڈ گرنیڈ استعمال کیے جانے اور ان سے 40 افراد کی زخمی ہونے کی اطلاع ملی ہے۔