عراق، بم دھماکہ، 12افراد جاں بحق، 25زخمی

جمعرات 7 جون 2018 15:36

بغداد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 07 جون2018ء) عراقی وزارت داخلہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ بغداد کے قریب واقع الصدر شہر میں بم دھماکے میں جاں بحق افراد کی تعداد 12ہو گئی جب کہ 25افراد کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق عراقی پولیس کا کہنا ہے کہ بغداد کے قریب واقع الصدر شہر میں گزشتہ روز ہونے والے ایک بم دھماکے کے نتیجے میں 12 افراد ہلاک اور 25 زخمی ہوگئے۔

(جاری ہے)

عراقی وزارت داخلہ کے ترجمان نے ایک بیان میں بتایا کہ دھماکہ اسلحے کے ایک گودام میں ہوا ہے اور پولیس نے واقعے کی تحقیقات شروع کردی ہیں اور شبہ داعش پر ظاہر کیا ہے ۔پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ دھماکہ خیز مواد ایک شیعہ مسجد کے گودام میں رکھا گیا تھا جو اس وقت پھٹا جب اسے ایک گاڑی کے ذریعے وہاں سے لے جایا جا رہا تھا۔خیال رہیکہ الصدر شہر سرکردہ مذہبی اور سیاسی رہنما مقتدی الصدر کا آبائی شہر ہے جنہوں نے حالیہ پارلیمانی انتخابات میں غیرمعمولی کامیابی حاصل کی تھی۔