رواں سال رمضان المبارک کی مناسبت سے صدقہ فطر کی کم سے کم شرح 100 روپے فی کس مقرر،صاحب استعطاعت افراد کھجور، کشمش اور جو کی قیمتوں کے تناسب سے صدقہ فطر ادا کر یں گے

جمعرات 7 جون 2018 15:36

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 جون2018ء) رواں سال رمضان المبارک کی مناسبت سے صدقہ فطر کی کم سے کم شرح 100روپے فی کس مقرر کی گئی ہے جبکہ صاحب استعطاعت افراد کھجور، کشمش اور جو کی قیمتوں کے تناسب سے بھی صدقہ فطر ادا کرسکتے ہیں۔

(جاری ہے)

صدقہ فطر کی کم سے کم شرح 2 کلو گندم کی قیمت کے برابر مقرر کی گئی ہے ۔ شرعی لحاظ سے رمضان المبارک کے دوران ہر مسلمان پر صدقہ فطر کی ادائیگی واجب ہے اور اس کی ادائیگی عید الطفرسے قبل ادائیگی کا حکم ہے تاکہ معاشرے کے غربا ء اور مساکین بھی عید کی خوشیوں میں شامل ہو سکیں۔

متعلقہ عنوان :