نیب نے لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کرپشن کیس میں تحقیقات کیلئے بورڈ آف ڈائریکٹرز کے ممبران کو طلب کر لیا

جمعرات 7 جون 2018 15:48

نیب نے لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کرپشن کیس میں تحقیقات کیلئے بورڈ آف ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 جون2018ء) قومی احتساب بیورو (نیب) نے لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کرپشن کیس میں تحقیقات کیلئے بورڈ آف ڈائریکٹرز کے ممبران کو طلب کر لیا ۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کرپشن کیس میں تحقیقات کا سلسلہ جاری ہے اور اس ضمن میں بورڈ آف ڈائریکٹرز کے ممبران کو نیب لاہور میں طلبی کے نوٹسز موصول ہو گئے ہیں ۔ نیب کی جانب سے سابق رکن پنجاب اسمبلی مہر اشتیاق کو 11جون ،ناصر جاوید کو 12جون ،سابق صوبائی وزیر خواجہ سلمان رفیق کو 13جون ،ندیم بابر کو 19جون اور خواجہ احمد حسان کو 20 جون کو طلب کیا گیا ہے ۔