پنجاب یونیورسٹی نے چار امیدواروں کو پی ایچ ڈی کی ڈگریاں جاری کر دی

جمعرات 7 جون 2018 15:48

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 جون2018ء) پنجاب یونیورسٹی نیخاور منصور ولد محمد نذیر کواسلامک سٹڈیز کے مضمون میں ان کے’’فنون لطیفہ کی شرعی حیثیت اور جدید عصری تقاضے‘‘کے موضوع پر،فاطمہ نورین دختر محمد انور کواسلامک سٹڈیز کے مضمون میں ان کے’’اسلامی تصور جہاد اور معاصر استشراقی فکر(9/11/2001)کے بعد جہاد کے متعلق اشتراقی ادب کا تاریخی و تجزیاتی مطالعہ ‘‘کے موضوع پر،آمنہ سعید دختر محمد سعید کوایجوکیشن کے مضمون میں ان کے’’بی اے انگریزی کے اساتذہ کی پیشہ ورانہ مہارتوں اور طلبہ کے تعلیمی اکتساب کے مابین ارتباع ‘‘کے موضوع پراورشمائلہ مجید دختر عبدالمجید کو اسلامک سٹڈیز کے مضمون میں ان کے’’اسلامی معاشرے کی تشکیل نو : بدیع الزمان سعید نورسی کی فکر کا تجزیاتی مطالعہ ‘‘کے موضوع پر، پی ایچ ڈی مقالہ جات کی تکمیل کے بعد پی ایچ ڈی کی ڈگریاں جاری کر دی ہیں۔