شاہ محمدشاہ کاممتاز دانشور اور عظیم سیاستدان رسول بخش پلیجو کے انتقال پرگہرے دکھ کا اظہار

ان کی وفات سے ملک ایک ترقی پسند، وطن دوست اور جمہوریت نوازسیاستدان سے محروم ہوگیاہے، صدر مسلم لیگ(ن) سندھ

جمعرات جون 15:49

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 07 جون2018ء) پاکستان مسلم لیگ (ن) سندھ کے صدرشاہ محمدشاہ نے ممتاز دانشور اور عظیم سیاستدان رسول بخش پلیجو کے انتقال پرگہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ سندھ آج اہم مورخ اور ایک منجھے ہوئے مدبر رہنما سے محروم ہوگیا ہے۔جمعرات کو جاری اپنے تعزیتی بیان میں شاہ محمد شاہ نے کہا کہ رسول بخش پلیجو نہ صرف سندھ اور انسانیت سے محبت کرنے والی شخصیت تھے بلکہ وہ ایک منجھے ہوئے سیاستدان اور ادیب تھے۔

ان کی وفات سے ملک ایک ترقی پسند، وطن دوست اور جمہوریت نوازسیاستدان سے محروم ہوگیاہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ تاریخ میں ایسے سیاستدان کم ہی ملتے ہیں۔رسول بخش پلیجو سی50سال سے تعلق تھا،،جیل میں ساتھ رہتے ہوئے انہیں پرکھنے کا موقع بھی ملا وہ ادیب دانشور ، محقق اور نقاد تھے۔شاہ محمدشاہ نے کہاکہ مرحوم کی سندھ کے لئے بڑی خدمات تھیں۔۔سندھ کے ایشوز پران کی جدوجہد کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔مرحوم صوبائی خودمختاری کے زبردست حامی اور علمبردار تھے ان کی زندگی بھر قابل رشک سیاسی جدوجہد رہی ہے۔ انہوں نے کہاکہ میں ان کے اہل خانہ اور سندھ کے عوام کے دکھ میں برابرکا شرک ہوں۔انہوں نے دعاکہ اللہ تعالیٰ ان کی مغفرت فرمائیں اور ان کے اہل خانہ کو صبرجمیل دیں۔

متعلقہ عنوان :