پی ٹی آئی کشمیر کے صدر بیرسٹر سلطان محمود کل مظفر آباد میں اپنے اعزاز میں دئیے گئے افطار ڈنر سے خطاب کریں گے

جمعرات 7 جون 2018 16:01

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 07 جون2018ء) آزاد کشمیر کے سابق وزیر اعظم و پی ٹی آئی کشمیر کے صدر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کے آزاد کشمیر میں افطار ڈنرز کے موقع پر جلسوں سے خطاب کاسلسلہ جاری ہے پروگرام کے مطابق اس سلسلے میں بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کل 8 جون بروز جمعتہ المبارک کودارالحکومت مظفر آباد میں اپنے اعزاز میں دئیے گئے افطار ڈنر سے خطاب کریں گے جبکہ اسی طرح 9 جون بروزہفتہ میرپور میں افطار ڈنر سے خطاب کریں گے۔

(جاری ہے)

جبکہ رمضان المبارک کا آخری عشرہ وہ پی ٹی آئی کے امیدواروں کے انتخابی مہم چلانے کے لئے پاکستان کے مختلف علاقوں میں افطار ڈنر کے موقع پر خطاب کریں گے۔اس سلسلے میں وہ لاہور، نارووال، شکر گڑھ،سیالکوٹ ڈسکہ اور دیگر علاقوں کا دورہء کریں گے۔ بیرسٹر سلطان محمود چوہدری پی ٹی آئی کے امیدواروں کی انتخابی مہم کے سلسلے میں عید کے بعد بھی پاکستان کے مختلف علاقوں کو دورہء کریں گے۔