مظفر آباد ‘ پولیس نے چرس برآمد کر کے ملزمان کیخلاف مقدمات درج کر لئے

جمعرات 7 جون 2018 16:01

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 07 جون2018ء) چوکی پولیس برارکوٹ کے انچارج اے ایس آئی میر مشتاق احمد کا منشیات فروشوں کے خلاف گھیرا تنگ ۔دوران چیکنگ دو ملزمان کو گرفتار کر کے آدھا کلو چرس برآمد کر لی ۔علیحدہ علیحدہ مقدمات درج کر دئیے گئے ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ایس ایس پی مظفرآباد راجہ اکمل ،ڈی ایس پی سٹی ریاض مغل کی ہدایت پر منشیات فروشوں کے خلاف مہم کے دوران چیکنگ شیریار ولد سائیں بھٹی ساکنہ محلہ شاہناڑہ ،مرتضیٰ خورشید ولد چوہدری محمد خورشید ساکنہ محلہ شاہناڑہ کے قبضہ سے آدھ کلو چرس برآمد کر کے علیحدہ علیحدہ مقدمات درج کر کے تفتیش شروع کر دی ۔عوامی حلقوں نے چوکی آفیسر میر مشتاق احمد کی کارکردگی کو سراہا ۔

متعلقہ عنوان :