سابق وزیر تعلیم مطلوب انقلابی کے اعزازمیں انٹرنیشنل اسلامک یونیورسٹی اسلام آباد کے قانون کے طلباء کی جانب سے افطار ڈنر کا اہتمام

جمعرات 7 جون 2018 16:02

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 07 جون2018ء) آزادکشمیر کے سابق وزیر تعلیم مطلوب انقلابی کے اعزازمیں انٹرنیشنل اسلامک یونیورسٹی اسلام آبا کے قانون کے طلباء کی جانب سے افطار ڈنر دیا گیا ۔ اس موقع پر طلباء نے سابق وزیر حکومت کے ساتھ ملکی و سیاسی صورتحال پر گفتگو کی ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر محمدمطلوب انقلابی نے تعلیم اہمیت اور پاکستا ن میں وکلاء کے مستقبل ،سیاست میں طلباء کے کردار کے بارے میں بات چیت کی ۔ شعبہ قانون انٹرنیشنل اسلامک نیورسٹی کے طلباء رضا جرال،عمیر شیخ،شفقت انقلابی ،سہیل پرویز اور صداقت کاشی کی طرف سے سابق وزیر حکومت محمد مطلوب انقلابی نے افطار ڈنر دیا ۔ سابق وزیر حکومت نے طلباء کے سوالوں کے جواب دیے اور ان کی دعوت پر شکریہ ادا کیا۔

متعلقہ عنوان :