جامع مسجد خادم الحرمین الشریفین مرکزی عیدگاہ میں کل نماز جمعہ کا افتتاح ہوگا‘خواتین کیلئے بھی انتظامات مکمل

نمازجمعة المبارک ٹھیک 1:30بجے اداکی جائے ، افتتاحی نشست میں پاکستان سمیت آزادکشمیر کے جیدعلماء کرام، مشائخ عظام اور بڑی تعدادمیں عمائدین شہر شریک ہوں گے

جمعرات 7 جون 2018 16:02

مظفرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 07 جون2018ء) مرکزی سیرت کمیٹی کے زیراہتمام مسجد نبوی شریف کی طرزپرتعمیرہونیوالی جامع مسجد خادم الحرمین الشریفین مرکزی عیدگاہ میں کل نماز جمعہ کا افتتاح ہوگا‘نماز جمعہ میں خواتین کیلئے علیحدہ باپردہ انتظام کیا گیا ہے،آج8جون بمطابق 23رمضان المبارک کو مرکزی عیدگاہ میں نمازجمعة المبارک ٹھیک 1:30بجے اداکی جائے گی۔

جمعة المبارک کی افتتاحی نشست میں پاکستان سمیت آزادکشمیر کے جیدعلماء کرام، مشائخ عظام اور بڑی تعدادمیں عمائدین شہر شریک ہوں گے۔مرکزی سیرت کمیٹی کے سیکرٹری جنرل عتیق احمدرضا نے اپنے ایک بیان میں کہاہے کہ مرکزی سیرت کمیٹی نے جامع مسجد خادم الحرمین الشریفین مرکزی عیدگاہ میں اجتماع جمعة المبارک کے حوالہ سے تمام تر انتظامات مکمل کرلئے ہیں،انہوںنے کہاکہ جامع مسجد خادم الحرمین الشریفین مرکزی عیدگاہ میںگزشتہ 5سال سے تسلسل کے ساتھ نمازپنجگانہ اورماہ صیام میں نمازاتراویح کا انعقاد بھی کیا جارہاہے ۔

(جاری ہے)

مرکزی سیرت کمیٹی نے جامع مسجد خادم الحرمین الشریفین مرکزی عیدگاہ میںنمازیوں کی سہولت کیلئے نامساعد حالات کے باوجود بہترین انتظامات کئے ہیں اور نمازیوں کو ہر ممکنہ سہولیات فراہم کی ہیں۔انہوںنے کہاکہ اس عظیم الشان مسجد شریف کے انتظام و انصرام کے لئے مرکزی سیرت کمیٹی نے انتظامی کمیٹی قائم کر رکھی ہے جو عیدگاہ اور مسجد کے جملہ معاملات کی ذمہ دار ہے ۔

انہوںنے کہاکہ دارالحکومت میںجمعة المبارک کے موقع پر شہرکی جملہ مساجد نمازیوں سے بھرجاتی ہیں اورشہرکی سب سے بڑی مسجد میں نمازیوں کی ضرورت کے پیش نظر نماز جمعہ کا انعقاد ناگزیرہوچکاتھا‘انہوںنے کہاکہ مرکز ی سیرت کمیٹی نے نمازیوں کی مشکلات اور ضرورت کو مدنظر رکھتے ہوئے نامساعد حالات کے باوجود اجتماع ِ جمعہ کے انعقاد کا فیصلہ کیاہے اور اب شہری مسجد نبوی ؐ شریف کی طرزپر تعمیر ہونے والی عظیم الشان مسجد میں نماز جمعہ اداکرسکیں گے۔

دریں اثناء دارالحکومت کے دینی،سماجی و سیاسی حلقوں نے مرکزی سیرت کمیٹی کی جانب سے مسجد نبوی شریف کی طرزپرتعمیرہونیوالی جامع مسجد مرکزی عیدگاہ میں نماز جمعہ کے انعقاد کے فیصلہ کابھرپورخرمقدم کرتے ہوئے کہاہے کہ مسجد نبوی میں نماز کی ادائیگی ہر مسلمان کی خواہش ہے اور مظفرآباد کے شہری مسجد نبوی شریف کی طرزپرتعمیرہونے والی جامع مسجد میں نماز جمعہ اداکرکے دلی سکون اور عجب روحانی کیف حاصل کریں گے۔

مرکزی سیرت کمیٹی کے ذمہ داران کو نماز جمعہ کے انعقاد کا فیصلہ کرنے پر ہدیہ تبریک پیش کرتے ہوئے علامہ غلام مرتضیٰ ذوق ،خادم حسین قریشی،سید شبیرحسین کاظمی ،بیدارحسین اعوان،قاری محمدارشد،قاضی مجیب احمد،ڈاکٹر محمدرفیق چغتائی،محمدشبیر قادری عطاری،ساجد عزیزجنجوعہ قاضی وحید،محمدفیصل،مبارک اعوان، بنارس اعوان ودیگر نے کہاکہ8جون ، 23رمضان المبارک کو مرکزی عیدگاہ میں نمازجمعة المبارک کاآغاز نیک شگون ثابت ہو گا، انہوںنے کہاکہ شہر میں بڑی مسجد کی اشد ضرورت تھی اور مرکزی سیرت کمیٹی نے ماضی میں بھی ہمیشہ معاشرے کی بہتری،اصلاھ احوال کے لئے قائدانہ و ذمہ دارانہ کرداراداکیا ہے اور اس ماہ صیام کے موقع پر بھی عوامی ضرورت کو مدنظر رکھتے ہوئے مرکزی عیدگاہ میں نما جمعہ کا اہتما م کرکے جو اقدام اٹھایا ہے وہ لائق صد تحسین ہے۔

انہوںنے کہاکہ نماز جمعہ کی ادائیگی کے لئے ٹھیک 1:30بجے کا ٹائم بھی بالکل مناسب رکھا گیا ہے جس میں ہر شخص آسانی کے ساتھ شریک ہو سکتا ہے۔انہوںنے مرکزی سیرت کمیٹی کے صدر ،جنرل سیکرٹری و دیگر عہدیداران کو ہدیہ تبریک پیش کرتے ہوئے اپنے مکمل تعاون کا یقین دلایا ہے۔انہوںنے کہاکہ بلا شبہہ مرکزی سیرت کمیٹی نے گزشتہ پانچ سالوں کے دوران جامع مسجد خادم الحرمین الشریفین مرکزی عیدگاہ میںنمازیوں کی سہولت کیلئے نامساعد حالات کے باوجود بہترین انتظامات کئے ہیں اور نمازیوں کو ہر ممکنہ سہولیات فراہم کی ہیں۔

انہوںنے کہاکہ مظفرآباد میںجمعة المبارک کے موقع پر شہرکی تمام مساجد نمازیوں سے بھری ہوتی ہیں اورشہریوں کو مساجد میں جگہ نہیں ملتی جس کی وجہ سے وہ شدید ترین موسم میں گھروں کی چھتوں اور سڑکوں پر نماز پڑھتے ہوئے نظرآتے ہیں ایسے حالات میں مرکزی سیرت کمیٹی نے شہر کی سب سے بڑی مسجد میں نمازیوں کی مشکلات اور ضرورت کو مدنظر رکھتے ہوئے نمازجمعہ کے انعقاد کا فیصلہ کیاہے جو انتہائی احسن اقدام اور لائق تحسین فیصلہ ہے۔

متعلقہ عنوان :