Live Updates

مظفرآباد میں کارکنان کل پی ٹی آئی افطار ڈنر کی تقریب میں بھرپور شرکت کریں‘پروفیسر تقدیس گیلانی

جمعرات 7 جون 2018 16:02

مظفرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 07 جون2018ء) تحریک انصاف آزادکشمیر کی مرکزی رہنما محترمہ پروفیسر تقدیس گیلانی نے کہا ہے کہ کل مظفرآباد میں کارکنان پی ٹی آئی افطار ڈنر کی تقریب میں بھرپور شرکت کریں، بیرسٹر سلطان محمود چوہدری اس موقع پر تاریخی خطاب فرمائیں گے، مظفرآباد میں آج بیرسٹر سلطان محمود آزادکشمیر حکومت کے حوالہ سے اہم اعلان کرینگے، گزشتہ روز میڈیا نمائندوں سے بات چیت کرتے ہیں انہوں نے کہا ہے پی ٹی آئی مظفرآباد ڈویثرن کے کارکنان آج کے افطار ڈنر میں اپنی شرکت یقینی بنائیں تاکہ قائد کشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کا شاندار استقبال حسب روایت ہو، آج ریاستی دارالحکومت میں افطارڈنر کی تقریب سے خطاب میں صدر پی ٹی آئی آزادکشمیر، قائدکشمیر بیرسٹر سلطان محمود اہم نوعیت کا اعلانات کرینگے، آئینی ترامیم، آزادکشمیر حکومت کی کارکردگی پر جامع خطاب ہوگا اور مستقبل کے لیے پالیسی لائن بھی دینگے۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :