ایکٹ 74 کو آئین بناکر وزیراعظم آزادکشمیر راجہ فاروق حیدر خان نے اپنا انتخابی وعدہ پورا کردکھایا

مسلم لیگ ن حلقہ چھ مظفرآباد کے نوجوان سرگرم رہنما چوہدری ارشد قیوم کی بات چیت

جمعرات 7 جون 2018 16:02

مظفرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 07 جون2018ء) مسلم لیگ ن حلقہ چھ مظفرآباد کے نوجوان سرگرم رہنما چوہدری ارشد قیوم نے کہا ہے کہ ایکٹ 74 کو آئین بنانا آزادکشمیر حکومت کا تاریخی اقدام ثابت ہوگا، صدرجماعت، وزیراعظم آزادکشمیر راجہ فاروق حیدر خان نے اپنا انتخابی وعدہ پورا کردکھایا، گزشتہ روز میڈیا نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ایکٹ 74 میں ترامیم سے ریاستی اختیار اور وقار میں اضافہ ہوگا، آزادکشمیر کو مالیاتی مسائل سے نجات ملے گی، ریاستی وسائل ریاست میں ہی خرچ ہونگے، اور ریاست شاہراہ ترقی پر عملی معنوں گامزن ہو سکے گی، یہ مسلم لیگ ن اور وزیراعظم آزادکشمیر کا ایک ناقابل فراموش اعزاز ہے کہ ن لیگ کی حکومت نے قائدکشمیر راجہ فاروق حیدر خان کی قیادت میں ریاست کو آئین دیا اور مالیاتی خودمختاری کی طرف اہم قدم اٹھایا، ہم اس تاریخ ساز کامیابی پر قائد کشمیر راجہ فاروق حیدر خان اور ان کی ٹیم کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے ن لیگ پاکستان کے قائدین کا بھی شکریہ ادا کرتیہیں جنہوں نے اس نیک عمل میں ن لیگ آزادکشمیر کو سرخرو کیا۔

(جاری ہے)

مظفرآباد + دبئی( ) پاکستان پیپلزپارٹی آزادکشمیر کے مرکزی رہنما، سابق چیئرمین پی وائی او گلف فاروق چیچی نے کہا ہے کہ چوہدری لطیف اکبر نے بھٹو ازم کو آزادکشمیر کے ہر کونے میں پہنچانا شروع کررکھا ہے، پیپلزپارٹی آزادکشمیر میں اس وقت سب سے بڑی اور منظم قوت بن چکی ہے، ریاستی عوام کی نظریں صرف اور صرف پیپلزپارٹی پر لگی ہیں کیونکہ غریب عوام کے حقوق کا عملی تحفظ پیپلزپارٹی ہی کرسکتی ہے، چوہدری لطیف اکبر آئندہ ریاستی انتخابات پیپلزپارٹی کو بھاری اکثریت سے کامیابی دلائیں گے، گزشتہ روز میڈیا نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نیکہاکہ آزادکشمیر کے بھٹو چوہدری لطیف اکبر نے ریاست بھر میں پیپلزپارٹی کو منظم اور سب سے فعال قوت بنادیا ہے، آزادکشمیر میں پیپلزپارٹی اس وقت واحد ایسی جماعت ہے جس پر ریاست کے عوام اندھا اعتماد کرتے ہیں اور ریاستی عوام کو یقین ہے کہ چوہدری لطیف اکبر جیسے لیڈر کی قیادت میں ہی آزادکشمیر کے غریب عوام کو ان کے حقوق مل سکتے ہیں اور لطیف اکبر جیسی قیادت ہی ریاست کو شاہراہ ترقی پر گامزن کرسکتی ہے، انہوں نے مزید کہا کہ پیپلزپارٹی آزادکشمیر کو ریاست کی سب سے بڑی جماعت بنانے میں چوہدری لطیف اکبر کے ساتھ سیسہ پلائی دیوار کی مانند کھڑے رہیں گے، اور جماعت کو ناقابل شکست قوت بنا کر چوہدری لطیف اکبر کو مستقبل کا آزادکشمیر کاوزیراعظم بنائیں گے۔