Live Updates

مسلم لیگ(ن) کی حکومت نے ریاستی عوام کو سہولیات فراہمی کی بجائے تنگ کرنا شروع کررکھا ہے‘ مالی سال 2018-19ء کے لیے آزادکشمیر حکومت نے الفاظ کے ہیر پھیر کا بجٹ پیش کیا ہے

تحریک انصاف آزادکشمیر کے مرکزی رہنما، صدر حلقہ کوٹلہ چوہدری ولی محمدکی بات چیت

جمعرات 7 جون 2018 16:02

مظفرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 07 جون2018ء) پاکستان تحریک انصاف آزادکشمیر کے مرکزی رہنما، صدر حلقہ کوٹلہ چوہدری ولی محمدنے کہا ہے کہ ن لیگ کی حکومت نے ریاستی عوام کو سہولیات فراہمی کی بجائے تنگ کرنا شروع کررکھا ہے، مالی سال 2018-19 کے لیے آزادکشمیر حکومت نے الفاظ کے ہیر پھیر کا بجٹ پیش کیا ہے، بڑے بجٹ کے دعویدار سابقہ بجٹ کا سات ارب روپے خرچ نہیں کرسکے، اس سے بڑی نالائقی کیا ہوگی کہ پیسہ موجود ہو لیکن خرچ نہ کرسکنے کی وجہ سے عوامی مسائل حل نہ ہو سکیں، ن لیگی حکومت اس شخص کی مانند ہے جس کے جیب میں لاکھوں روپے ہوں اور وہ کسی۔

(جاری ہے)

بھوکے شخص کو کھانا تک نہ کھلا سکے، گزشتہ روز میڈیا نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ آزادکشمیر میں ن لیگ کی حکومت بجٹ پیش کرکے تعریفیں کرنے سے نہیں تھکتی کہ ہم نے تاریخی بجٹ پیش کردیا ہے مگر یہ بجٹ صرف عوام کی آنکھوں میں دھول جھونکنے کے مترادف ہے، سابقہ بجٹ میں سے سات ارب روپے خرچ نہ کرسکنے والے اب کونسے تیرماریں گے، انہوں نیکہاکہ موجودہ بجٹ میں ایک نئے تعلیمی ادارے کا قیام نہیں ہورہا، تعلیم پر ان حکمرانوں کی توجہ نہیں یہ صرف اجارہ داری کو فروغ دینا چاہتے ہیں، عوام ناکام لیگ کے نالائق حکمرانوں کی باتوں میں نہیں آئیں گے۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات