ویمن ایشیا کپ، پاکستان نے ملائشیا کو 147رنز کے بڑے مارجن سے شکست دیدی

ملائشیا کی ٹیم 178رنز ہدف کے تعاقب میںصرف30رنز پر ڈھیر، ندا ڈار کی تباہ کن باولنگ، صرف5رنز دیکر 4کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا،پاکستان کی ندا ڈار کو مسلسل دوسرے میچ میں بہترین کھلاڑی کا ایوارڈ دیا گیا ویمن ایشیا کپ میں پاکستانی ٹیم اپنا اگلا میچ روایتی حریف بھارت کے خلاف(کل) کھیلے گی

جمعرات 7 جون 2018 16:02

کوالالمپور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 07 جون2018ء) ویمن ایشیا کپ کرکٹ ٹورنامنٹ میں پاکستان نے اپنے چوتھے میچ میں میزبان ملائشیا کو 147رنز کت بڑے مارجن سے شکست دیدی۔ملائشیا کی ویمنز ٹیم 178رنز ہدف کے تعاقب میں ندا ڈار کی تباہ کن بائولنگ کے باعث صرف30رنز پر ڈھیر ہو گئی۔پاکستان کی جانب سے ندا ڈار نی3.4اوورز میں صرف5رنز دیکر 4کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا جبکہ ثناء میر ،ناشرہ سندھو اورجویریہ خان نے ایک ایک کھلاڑی کو آئوٹ کیا۔

پاکستان کی جانب سے ندا ڈار کو مسلسل دوسرے میچ میں بہترین کھلاڑی کا ایوارڈ دیا گیا۔ ویمن ایشیا کپ میں پاکستانی ٹیم اپنا اگلا میچ روایتی حریف بھارت کے خلاف(کل)ہفتے کو کھیلے گی۔جمعرات کو ملائشیا کے شہر کوالالمپور میں کھیلے گئے ایشیا کپ کے میچ میں ملائشیا نے ٹاس جیت کر پاکستان کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔

(جاری ہے)

پاکستان نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ20اوورز میں 177رنز بنائے۔

پاکستان کی جانب سے بسمہ معروف62،نداڈار41،جویریہ خان31،ثناء میر14اورجویریہ روف 13رنز بنا سکیں۔میزبان ملائشیا کی جانب سے حیمزہ ہاشم ،شاشا اظمی اور زومیکا اعظمی نے ایک ایک کھلاڑی کو آئوٹ کیا۔جواب میں ملائشیا کی ویمنز ٹیم 178رنز ہدف کے تعاقب میں ندا ڈار کی تباہ کن بائولنگ کے باعث صرف30رنز پر ڈھیر ہو گئی۔پاکستان کی جانب سے ندا ڈار نی3.4اوورز میں صرف5رنز دیکر 4کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا جبکہ ثناء میر ،ناشرہ سندھو اورجویریہ خان نے ایک ایک کھلاڑی کو آئوٹ کیا۔پاکستان کی جانب سے ندا ڈار کو مسلسل دوسرے میچ میں بہترین کھلاڑی کا ایوارڈ دیا گیا۔ ویمن ایشیا کپ میں پاکستانی ٹیم اپنا اگلا میچ روایتی حریف بھارت کے خلافہفتے کو کھیلے گی۔

متعلقہ عنوان :