فٹبال کا جنون،نوجوانوں کے بالوں پرفٹبال اسٹارز کے پورٹریٹ بن گئے

جمعرات 7 جون 2018 16:02

ماسکو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 07 جون2018ء) زلفوں کے بغیر صنفِ نازک تو کیا مردوں کے فیشن کرنے کا تصور بھی ممکن نہیں لیکن اب ذرا بالوں کے یہ جدیداور انوکھے اسٹائل بھی ملاحظہ کریں۔

(جاری ہے)

روس میں ورلڈ کپ شروع ہونے میں ایک ہفتے کا وقت باقی ہے ایسے میں اس ماہر روسی ہیئر اسٹائلسٹ کے بھی خوب چرچے ہو رہے ہیں جوبالوں کو اس انداز میں تراشتا ہے کہ دیکھتے ہی دیکھتے نامور فٹبالرز کے پورٹریٹ ابھر آتے ہیں۔اس باربرنے فٹبال کے ایک دیوانے کے بالوں پرنامور پرتگالی فٹبالر کرسٹیانا رونالڈ کا ہو بہو پورٹریٹ بنایا تو دیکھنے والے حیران رہ گئے جو اب انٹرنیٹ پر بھی بے پناہ مقبولیت حاصل کرچکا ہے۔

متعلقہ عنوان :