آزادی کپ ٹین پن بائولنگ چمپئن شپ 10اگست سے راولپنڈی میں شروع ہوگی

چمپئن شپ میں شرکت کی خواہش رکھنے والے کھلاڑی اپنی رجسٹریشن ابھی سے کرواسکتے ہیں ،اعجاز الرحمن

جمعرات 7 جون 2018 16:02

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 07 جون2018ء) پاکستان ٹین پن بائولنگ فیڈریشن کے زیراہتمام آزادی کپ ٹین پن بائولنگ چمپئن شپ 10 اگست سیلیزر سٹی بائولنگ کلب، جناح پارک راولپنڈی میں شروع ہوگی ، پاکستان ٹین پن بائولنگ فیڈریشن کے سیکرٹری جنرل اعجاز الرحمن نے بتایا کہ چمپئن شپ کی تیاریاں ابھی سے شروع کردی گئیں ، یہ ایونٹ پہلی بار راولپنڈی میں کھیلا جائیگا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ چمپئن شپ میں آٹھوس کیٹیگریز کے مقابلے منعقد ہونگے جن میں مردوں کے سنگلز، ڈبلز، ٹیم، ڈیف، خواتین، انڈر -12، انڈر -16 اور میڈیا کے ایونٹ شامل ہیں، انہوں نے کہا کہ چمپئن شپ میں اسلام آباد اور راولپنڈی کے کھلاڑی حصہ لیں گے اورچمپئن شپ 14 اگست تک جاری رہے گی اور چمپئن شپ کے اختتام پر کامیابی حاصل کرنے والے کھلاڑیوں میں ٹرافیاں، اسناد اور کیش ایواڈ کے علاوہ دیگر انعامات تقسیم کئے جائیں گے، اعجاز الرحمن نے کہا کہ چمپئن شپ میں شرکت کی خواہش رکھنے والے کھلاڑی اپنی رجسٹریشن ابھی سے کرواسکتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :